13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

ایم سی ڈی انتخاب: ’’کانگریس آئی تو پھر چمکے گی دہلی‘‘

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب 2022 کو لے کر کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے اس انتخابی منشور میں اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں آتے ہیں تو گزشتہ ہاؤس ٹیکس پورا معاف ہوگا اور آگے سے 50 فیصد ٹیکس ہی لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے دیہی علاقوں کو ہاؤس ٹیکس کے دائرے سے باہر لایا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کی اپنے انتخابی منشور کے پہلے اعلان کے دوران ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار اور میڈیا چیئر پرسن انل بھاردواج سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود رہے۔

اقتدار میں آنے پر دہلی کے 28لاکھ غریب خاندانوں کو دیں گے ROاورگزشتہ ہاؤس ٹیکس پورا ہوگا معاف اور آئندہ سے 50 فیصد ٹیکس ہی لیے جائیں گے:کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ اگر دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اسے اکثریت حاصل ہوتی ہے اور پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو قومی دارالحکومت کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور 28 لاکھ غریب خاندانوں کو صاف پانی دینے کے لئے آر او دیا جائے گا۔دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے جمعرات کو پٹپڑ گنج اسمبلی کے ونود نگر، منڈاولی اور کبیر نگر وارڈوں میں کانگریس امیدواروں کے حق میں مہم چلاتے ہوئے پیدل مارچ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کارپوریشن کے اقتدار میں آنے کے بعد دہلی کے 28لاکھ غریب خاندانوں کوآراو فراہم کرکے صاف پانی دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈیڑھ دہائی کے دور حکومت میں دہلی تباہ ہوئی ہے اور میونسپل کارپوریشن کے سامنے کئی چیلنجز کھڑے ہو گئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اگر کانگریس کارپوریشن انتخابات جیتتی ہے تو دہلی کو بیماری سے پاک، مفت بوتل بند پانی، ٹینکر مافیا سے پاک بناکرلوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ15 برسوں کی بدعنوان بی جے پی حکومت اور مسٹراروند کجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی کی حکومت کی آٹھ برسوں کی ناقص حکمرانی میں دہلی بدحال، آلودہ، گندگی اور کچرے کے ڈھیر میں بدل گئی ہے ۔ کجریوال حکومت نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور عام لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں گجرات انتخابات میں مصروف ہیں، ان کے پاس دہلی والوں کے لیے وقت ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہلی کے عوام میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو اکثریت دلائیں گے اور کانگریس کے نعرے ‘میری چمکتی دہلی’ کو معنی خیز بنانے کے لیے کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کو اقتدار سونپیں گے ۔کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے ایم سی ڈی کے 15 سالوں میں صرف بدعنوانی کی ہے جہاں ہاؤس ٹیکس کو بہتر پالیسی کے ساتھ وصولنے میں بی جے پی پوری طرح ناکام رہی ہے۔ کئی منصوبے لانے کے باوجود ہاؤس ٹیکس کی شکل میں صرف 2038 کروڑ روپے ہی ٹیکس کی شکل میں حاصل کیا جا رہا ہے۔ دہلی کی 50 فیصد ملکیتیں ہاؤس ٹیکس کے دائرے میں آتی ہیں، جس میں 25 لاکھ ملکیت مالکوں سے 100 فیصد ہاؤس ٹیکس حاصل کرنے کی ذمہ داری دہلی میونسپل کارپوریشن میں بیٹھی حکومت کی ہوتی ہے۔ یقینی طور پر دہلی میں ہاؤس ٹیکس کا ایشو کافی بڑا موضوع ہے اور اس کو لے کر بی جے پی بھی بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔

Related posts

نوٹ بندی کا فیصلہ درست، مرکز نے آربی آئی سے لیا تھا مشورہ:سپریم کورٹ

www.samajnews.in

نیپال میں ملازمتیں نہیں، بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں نیپالی:مولانا مشہود خاں نیپالی

www.samajnews.in

محمد نبی قریشی ریاستی جنرل سکریٹری جے ڈی ایس کے دفتر پر افطار پارٹی کا اہتمام

www.samajnews.in