32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

مدرسہ اشاعت القرآن للبنات میں جلسہ تقسیم اسناد و استقبال آمد رمضان کا انعقاد

اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کرنا ماں باپ پر فرض ہے :قاری سید شمس الدین اشاعتی

بیدر، سماج نیوز:(افسر علی نعیمی ندوی) حافظ محمد عمر قریشی ناظم مدرسہ اشاعت القرآن للبنات مستعد پورہ بیدر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ کے احاطہ میں جلسہ تقسیم اسناد و استقبال آمد رمضان کا انعقاد عمل میں آیا ۔حضرت مولاناقاری سید شمس الدین اشاعتی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ماں کی گود اولادکے لیے پہلا مدرسہ ہے۔ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کرنا ماں باپ پر فرض ہے ۔ آج نوجوان لڑکیوں کی دین و عقیدہ کی دوری کی وجہ سے ان کی عزت و آبرو تا ر تار کی جاہی ہے۔ جو خاتون اپنے عقائد کی درستگی کے ساتھ اعمال صالحہ کرتی رہے گی اللہ پاک اس کی دنیوی و اخروی دونوں زندگیوں میں کامیابی عطا فرمائیں گے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو مومن مرد و عورت نیک عمل کرے گا تو ہم اسے ضرور بالضرور پاکیزہ زندگی عطا کریں گے۔ماں باپ اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور خاص طور پر موبائل سے دور رکھیں۔مفتی محبوب اشاعتی بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کو قیامت کے دن نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ بہت خوش ہوگا اور کہے گا لومیرا نامہ اعمال پڑھ لو۔ داہنے ہاتھ میں نامہ اعمال کا ملنا جنت کا ٹکٹ ملنا ہے۔قرّن پڑھتے جاؤ اور جنت کے درجہ پر چڑھتے جاؤ ۔ جو جتنا قرآن پڑھے گا ، وہ اتنا ہی جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوگا۔ مدرسہ کی طالبات نے بہت ہی عمدہ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔تکمیل ناظرہ قرآن کرنے والی خوش نصیب طالبات مسکان بیگم بنت محمد خواجہ قریشی، شائستہ ناز بنت محمد ظہیر الدین قریشی،شگفتہ بیگم بنت محمد عثمان قریشی،سمیرہ بیگم بنت عبد الصمد قریشی، فاریہ انجم بنت محمد یونس قریشی، ثوبیہ بیگم بنت محمد خواجہ معین الدین قریشی، نغمہ فاطمہ بنت محمد حاجی قریشی، نوشین بیگم بنت عبد الصمد قریشی ، کہکشاں بنت محمد محبوب قریشی اور ھُما ناز نین بنت محمد جمیل کو اسناد اور تحفے عطا کیے گئے۔ اس موقع پر حافظ ادریس ، مدرسہ ہذاکے معلمات ، طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ناظم مدرسہ حافظ محمد عمر قریشی نے مہمانان اور تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔جلسہ کا آغاز طالبہ شائستہ ناز کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ ثمرین بانو نے نعت نبی پیش کیا۔ صدرِ جلسہ کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

Related posts

ایم ای پی کا دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

www.samajnews.in

پروفیسر ابن کنول کا انتقال

www.samajnews.in

پاکستان میں نہیں ہوگا ایشیا کپ!

www.samajnews.in