21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

خالق کائنات اللہ رب العزت نے ہم کو قرآن کریم کی شکل میں عظیم الشان نعمت عطا فر ما ئی ہے اس کا تقدس ہم پر لازم: مولانا محمد عثمان

سہارنپور، سماج نیوز(احمد رضا) مدرسہ لتحفیظ القرآن کے افتتاحی تقریب میں حضرت مولانا محمد عثمان صاحب دامت برکاتہم نواسہ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا رح علیہ خانقاہ کچا گھر سہارن پور کے مسند نشین کا خطاب ہوا جس میں انھوں نے قرآن کی فضیلت واہمیت کو بیان کیا ہے اور کہا کہ مسلمانوں نے قرآن چھوڑا اس لیے وہ پریشان وسرگرداں ہیں اور مکاتب ومدارس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کے بغیر مسلمانوں کا تشخص وامتیاز باقی نہیں رہ سکتا اسی طرح اسلامی اسکالر مفتی محمد صادق مظاہری نے بھی مکاتب ومدارس کی اہمیت پر پرجوش خطاب فرمایا اور کہا کہ ان مدارس سے وہ علما تیار ہوتے ہیں جن سے ہمیں مسجد کے امام ملتے ہیں دینی اور ملی رہبر ورہنما ملتے ہیں اگر ہم نے ان کی ناقدری کی تو پھر وہ دن دور نہیں کہ ہم سے یہ نعمت چھین لی جائے بہت سی دینی كتب کے مصنف عالم دین مفتی محمد صادق نے اسی ضمن میں یہ بھی کہا کہ اہل علم کی قدر کرو تا کہ کامیاب بن جاؤ نبی کریم کا کھلا ہوا فرمان ہے کہ علماء کرام کی قدر افضل ترین عمل ہے مفتی محمد صادق نے کہا کہ جب تک مسا جد اور مدارس قائم و دائم ہیں تبھی تک اہل ایمان غالب ہیں ہلکی سی جنبش پوری ملت کو تباہ اور برباد کر سکتی ہے! واضع ہو کہ مہندی سرائے واقع مسجد خیر المسا جد کے احاطہ میں کل بعد نماز مغرب عالم دین ملک کے نامور اسلامی تعلیمات کے عظیم معلم شیخ زکریا کاندھلوی رح علیہ کے نوا سہ عالم دین اور حضرت شیخ زکریا کاندھلوی رح کے نور چشم پیر مولانا طلحہ کے خلیفہ اول عالم دین مفکر اسلام مولانا سلمان رح علیہ کے نور چشم مولانا محمد عثمان کے دست مبارک سے دینی مدرسہ لتحفیظ القرآان کا افتتاح عمل میں آیا مفتی محمد صادق مظا ہری کی زیر نگرانی اور کونسلر فضل الرحمن ،حاجی فیضان الرحمٰن ، حاجی ظہیر احمد ،افضال امیر اور محمد سرتاج کے بھر پور تعاون سے مدرسہ لتحفیظ القرآن کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عثمان نے اپنے بیباک اور روایتی خطاب میں فرمایا کہ کل عالم کے خالق یعنی ہمارے رب العالمین کا لازوال قانون خدا وند ی ہمیشہ سے ہی چلتا آرہا ہے اگرآپ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان تخلیق قرآن کریم جیسی افضل ترین نعمت کا شکر ادا کرو گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو مزید بہتر سے بہتر نعمتیں عطا فرمائے گا اور اگر نا شکری کروگے تو خسارہ برداشت کر نا پڑیگا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو خاص حکمت اور مصلحت کے تحت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا تاکہ آپکی امت اس مقدس قرآن مجید سے فیض حاصل کر سکے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں قرآن کریم افضل ترین نعمت ہے اس نعمت کو گھر گھر ظلم اور جبر کرنے والے کے خلاف آواز بلند نہی کر سکتے اور نبی کریم کے طریقہ پر ثابت قدم اور قائم ودائم رہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ خد آپکی مدد کر نے کے لئے کافی ہے اللہ تعالیٰ نے کلام اللہ شریف میں واضع طور سے صاف کر دیا ہے کہ وہی کل عالم کا مالک اور قادر ہے سب کچھ اسی کے حکم کے تابع ہے وہ جو ٹھان ہے تا ہے وہی ہوتا ہے اسنے ہی پیارے نبی اکرم صلی االلہ علیہ وسلم کو ہمارے پاس اپنا رسول بناکر بھیجا ہے تاکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اپنی دین اور دنیا کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ سدھار بھی سکیں بس اللہ تعالیٰ کی یہی حکمتِ عملی ہم سبھی کے لئے راہ نجات ہے! بے لوث قائد ملت رہبر اسلام مولانا محمد عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے قابل احترام بزرگان دین نے اپنی کتابو ں کی بیشتر تحریروں میں بار بار یاد دلایا ہے کہ کلام اللہ شریف قرآن کریم اور نبی کریم صلی االلہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے لئے مقدم اور اعلیٰ ترین عمل ہے آپ صل اللہ علیہ وسلم کی کسی بھی شے کی زیارت اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہر صورت باعث رحمت اور برکت ہے پیارے رسول اللہ صلی االلہ علیہ وسلم پر نازل فرمائے گئے کلام اللہ شریف کا پڑھنا اسکے بعد حدیث مبارک کا پڑھنا اور ذکر ازکار کرنا بھی افضل ترین عمل ہے ! مولانا سید محمد عثمان نے کہا کہ قرآن کریم کا پڑھنا اور پڑھانا عظیم الشان عمل ہے اور قرآنی تعلیمات سے دوری جہالت اور تباہی کا سبب بن رہی ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہمکو جبر اور ستم کے خلاف آواز اٹھانی چا ہئے اگر ہم ایسا نہی کریں گے تو ہم بھی ظالم کھلائیں گے ہم سبھی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے بعد ہی دین اور دنیا کی سرداری کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں قرآنِ مجید کی تعلیم اور نبی اکرم صلی االلہ علیہ وسلم کی سیرت کے بغیر ہماری حیثیت کچھ بھی نہیں ہے نبی اکرم کی سیرت کے بنا تو ہمارا زندگی گزارنے کا مقصد ہی مردہ ہے ہزار سال سے یہ بات سبھی پر ظاہر ہے کہ صادق قدم لوگ ہی کامیاب ہو تے ہیں اور انہی کے لئے دنیا میں راحت بخش نعمتیں اور خزانہ موجود ہیں گمراہ اور بد دین لوگ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے! اللہ تعالیٰ کے نزدیک سبھی انسان برابر ہیں وہاں کوئی اعلیٰ یا ادنیٰ نہی وہاں تو عمل کے مطابق فیصلہ ہوتے ہیں ہم کو اللہ رب العزت نے اشرف اور باشعور بناکر دنیا میں بھیجا ہے ہم کو اپنے اشرف اور با شعور ہونے کا پختہ ثبوت دنیا کے سامنے پیشِ کر نا ہو گا تبھی ہم پھر سے اپنی وراثت اور غلبہ قائم ودائم رکھ سکتے ہیں یھی دین اسلام کی اصل روح ہے۔

Related posts

’’البر فاؤنڈیشن ممبئی‘‘ کی جانب سے ممبئی اور اس کے مضافات میں ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم

www.samajnews.in

دہلی میں خطرناک سطح پر پہنچی آلودگی، اسکول بند

www.samajnews.in

ادبی مشاعرے کا انعقاد کرنے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے:جمال خان

www.samajnews.in