23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

مجھے بی جے پی کے کچھ مضبوط رہنماؤں نے شکست دی: ایشور سنگھ ٹھاکر

بیدر، سماج نیوز:(محمد امجد حسین )بیدر شمال اسمبلی حلقہ کے امیدوار ایشور سنگھ ٹھاکر نے الزام لگایا ہے کہ ان کی شکست بی جے پی کے کچھ غداروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔آج اتوار کی صبح بیدر شہر میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس سے وہ خطاب کررہے تھے۔ بی جے پی کے ڈی کے سدرام اور دیگر نے پارٹی کو دھوکہ دیتے ہوئے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ اور بہت سے لوگوں نے جے ڈی ایس پارٹی کے امیدوار کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسے دھوکہ بازوں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ اس فہرست کووہ پارٹی رہنماؤں کو بھیجیں گے۔ ان کے خلاف مناسب کارروائی کی درخواست کی ہے اور یہ فہرست جلد جاری کر دی جائے گی۔ایشور سنگھ ٹھاکر نے الیکشن میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، کہاگیا۔ یہ بھی الزام لگایا کہ میں گھر سے باہر نہیں نکل رہاہوں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ جھوٹے بیانات دے کر گھٹیا سیاست کی گئی۔ جے ڈی ایس امیدوار(سوریہ کانت ناگمارپلی) کو ماضی میں دو بار بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب اس نے پارٹی سے انحراف کیا اور دھوکہ دیا ۔ایشور سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ بیدر حلقہ کے عوام نے مجھے ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔ تقریباً 18000 لوگوں نے مجھے ووٹ دیا۔میں آج سے آئندہ الیکشن تک تمام طبقات کی خوشیوں اور غموں میں شامل رہوں گا اور 24 گھنٹے عوام کی خواہشات پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے الزام لگایاکہ موجودہ مرکزی وزیراور بی جے پی بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے میرے حق میں کام نہیں کیا ۔ ایشورسنگھ ٹھاکرنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بیدر لوک سبھا حلقہ سے پارٹی ٹکٹ طلب کریں گے تاکہ پارلیمانی انتخاب لڑسکیں۔ پریس کانفرنس میں اشوک پاٹل علی آباد، وشوناتھ اُپے، شیوراج سنگھ ٹھاکر، امیش کٹمے، اورمہیشور سوامی موجود تھے۔اس بات کی اطلاع جناب محمد امجد حسین نے دی ہے۔

Related posts

اعظم خان کو 3 سال کی سزا

www.samajnews.in

مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ چنروٹہ سوراج نگر پالیکا میں2روزہ انجمن اختتام پذیر

www.samajnews.in

مولانا غلام محمد وستانوی کو اللہ تعالیٰ جلد صحتیاب فرمائے

www.samajnews.in