اعظم گڑھ،سماج نیوز(ذاکر حسین) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے اعظم گڑھ کے موضع برولی رہائشی آزاد کی والدہ کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے A نیگیٹو اور کھنڈواری گاؤں کے معصوم بچے کیلئے O نیگیٹو خون مفت مہیا کرایا۔موضع کھنڈواری کے باشندہ عباس کے ڈھائ ماہ کے بیٹے کیلئے بی ایچ یو کی طالب علم شوانی دھنکر نے وارنسی میں اپنا Oنیگٹیو خون عطیہ کیا۔اس کیس میں مممبئ کی معروف سماجی کارکن منہاج صغریٰ اور وارانسی کے رتیش مشرا (یوفوریئل سوسائٹی) کا بہت ہی اہم رول رہا۔تفصیلات کے مطابق اعظم گڑھ کے موضع برولی کے باشندہ آزاد کی والدہ اور عادل کی دادی نور جہاں کو A نیگٹیو اور کھنڈواری گاؤں کے محمد عباس کے ڈھائ ماہ کے بیٹے حنظلہ کو وارانسی میں O نیگیٹو خون کی ضرورت تھی۔ الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کی مسلسل 6 گھنٹے اور وارانسی کیس میں 18گھنٹے سے زیادہ کی کوششوں کے بعد الہدایہ گروپ کے صدر و الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن عبدالمطلب اور بی ایچ یو طالب علم شیوانی دھنکر فرشتہ بن کر سامنے آئے اور اپنے خرچ سے ہاسپٹل پہنچ کر مریضہ کیلئے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر منہاج صغریٰ، رتیش مشرا اور یاسر اختر کی لگاتار کوششوں کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں سراہا گیا۔واضح رہے کہ 28 ستمبر 2019 کو صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا قیام ضرورت مندوں کو مفت خون مہیا کرانے کیلئے کیا تھا۔اس موقع پر ذاکر حسین نےکہا کہ عبدالمطلب اور شیوانی نے ایسے وقت میں مریضہ کیلئے خون عطیہ کیا،جب دونوں شہر کے بلڈ بینک میں مطلوبہ گروپ نہیں تھا۔ایسے وقت میں عبدالمطلب اور شیوانی نے خون عطیہ کر انسانیت کا عظیم فریضہ انجام دیا۔ذاکر حسین نے کہا کہ سچ ہیکہ عبدالمطلب،شیوانی دھنکر، رتیش مشرا اور منہاج صغریٰ جیسے لوگ ہی عظیم کہلانے لائق ہیں۔ہم منہاج صغریٰ ،شیوانی،عبدالمطلب اور رتیش مشرا کے ہمت وجذبے کو ہزار بار سلام پیش کرتے ہیں۔