28.5 C
Delhi
اگست 20, 2025
Samaj News

میٹا‘ کمپنی کے 11 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار’

نئی دہلی، سماج نیوز: ٹیک انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی چھنٹنی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو 11 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ یہ پورے وَرک فورس کا تقریباً 13 فیصد ہے۔ ایک بیان میں زکربرگ نے کہا کہ کمپنی خرچ میں تخفیف کرنے اور پہلے سہ ماہی میں ہائرنگ کو فریز کر زیادہ مضبوط بننے کے لیے کئی اقدام کر رہی ہے۔زکربرگ نے کہا کہ آج میں میٹا کی تاریخ میں کی گئی کچھ سب سے مشکل تبدیلیوں کو ظاہر کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کے سائز کو تقریباً 13 فیصد چھوٹا کر دیا ہے اور 11000 سے زیادہ ہنرمند ملازمین کو جانے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں ان فیصلوں کے لیے جوابدہی لینا چاہتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ ہم سبھی کے لیے مشکل فیصلہ ہے، اور مجھے متاثر لوگوں کے لیے خاص طور سے افسوس ہے۔‘‘میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا کہ سبھی کو جلد ہی ایک ای میل ملے گا جس میں انھیں بتایا جائے گا کہ ان کے لیے اس چھنٹنی کا کیا مطلب ہے۔ اس کے بعد ہر متاثرہ ملازم کو اپنے سوالوں کے جواب پانے کے لیے کسی کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے گا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں ڈاکٹر ذاکر نائک کی موجودگی پر سرکار برہم

www.samajnews.in

ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو ریکارڈ 302 رنز سے دی شکست،سیمی فائنل میں بنائی جگہ

www.samajnews.in

امیزون کمپنی 9000 ملازمین کی کرے گا چھنٹنی

www.samajnews.in