نئی دہلی:دنیا میں بھوک کے موضوع پر تازہ ترین سالانہ رپورٹ گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) 2022میں ہندوستان ایک سال پہلے کے 101نمبر سے نیچے کھسک کر 107ویں نمبر پر آ گیا ہے۔اس رپورٹ میں ہندوستان کی پوزیشن پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے یچے دکھائی گئی ہے ۔ ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر گلوبل ہنگر انڈیکس کے ذریعہ جاری کردہ جی ایچ آئی میں ہندوستان کو 29.1نمبر دیا گیا ہے۔اس بار ہندوستان 121ممالک میں 107ویں نمبر پر ہے۔سال 2021میں بھارت 116ممالک میں 101ویں نمبر پر تھا۔