18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

بھارتی شہری یوکرین جلد چھوڑ دیں

روس-یوکرین جنگ تیز ہوتے ہی بھارتی سفارتخانہ کی ایڈوائزری جاری

کیف: یوکرین پر روسی حملہ ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ یوکرین میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی حالت اور تازہ حملوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری جلد از جلد یوکرین چھوڑ دیں۔ یہ ایڈوائزری 19 اکتوبر کو جاری کی گئی ہے جس میں ہندوستانی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ سفارتخانہ نے یوکرین میں موجود طلبا سمیت ہندوستانی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ہی روسی صدر ولادمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے۔ یہ علاقے ہیں لوہانسک، ڈونیتسک، زاپوریجیا اور کھرسان۔ ان علاقوں پر روسی نے جبراً قبضہ کر لیا تھا۔ مارشل لاء کے اعلان کے بعد روس کے سبھی علاقوں کے سربراہان کو اضافی ایمرجنسی طاقتیں مل گئی ہیں۔واضح رہے کہ روس کی طرف سے گزشتہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ پیر کو ہی یوکرین کے کئی شہروں پر ڈرون سے حملے کیے گئے تھے۔ یوکرین کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ڈرون حملے میں چھ لوگوں کی جان گئی ہے جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔ اس سے پہلے 10 اکتوبر کو بھی روس کی طرف سے یوکرین میں تقریباً 84 میزائلیں داغی گئی تھیں۔ اس حملے میں 19 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

Related posts

وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کریگی TDP، پارلیمنٹ میں نہیں ہونے دیں گے پاس

www.samajnews.in

تملناڈو سمیت 10ریاستوں میں سی بی آئی کی ’نوانٹری‘

www.samajnews.in

ایران میں دہشت گردانہ حملہ

اندھادھند فائرنگ میں 15 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی:

www.samajnews.in