31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

مرکز تعلیم القرآن والسنہ کے زیر اہتمام ’عظیم دینی وعلمی اجلاس‘ منعقد

جامع مسجد موتی گنج، ڈومریا گنج، سدھارتھ نگر میں اکابر علمائے امت کا عظیم الشان اجلاس عام سے خطاب

ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر)، سماج نیوز: مرکز تعلیم القرآن والسنہ موتی گنج سدھارتھ نگر مشرقی یوپی آج بروز منگل مورخہ 14مارچ 2023 کو مرکز تعلیم القرآن والسنہ کے زیر اہتمام ایک عظیم دینی وعلمی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی ابتدا اسی مدرسہ کے استاد قاری امیر اللہ بستوی نےقرآن پاک کی چند آیتوں کی تلاوت سے کی۔ اس کے بعد اسی مدرسہ کے ایک طالب علم عزیزم عبد الودود سلمہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا۔ اس اجلاس کی صدارت جماعت کی مایہ ناز علمی و ادبی اور عبقری شخصیت کئی اہم کتابوں کے مصنف ومترجم ماہر زبان وادب عظیم اسکالر عربی ادب پر حکومت ہند سے گولڈ میڈلسٹ کا تمغہ وصول کرنے والے فضیلۃ الشیخ جمال احمد مدنی حفظہ اللہ مدیر کلیہ محمدیہ للبنات احمدنگر بھارت بھاری نے کی۔ آنجناب نے اپنے فکر انگیز بصیرت افروز علمی خطاب میں قوم وملت کو دعوت فکر وعمل دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں قرآن کی وہ حیثیت زندہ کرنی چاہیے جو کبھی صحابہ کرام کے اندر موجود تھی اور تاثیرو تاثر کے لحاظ سے ہمیں وہی طور و طریقہ اپنانا چاہئے جو ہمارے اسلاف نے اپنایا تھا۔ قرآن کے نعمت خانے سے ہمیں ہر وہ چیز حاصل کرنی چاہیے جو ہمارے دین ودنیا کیلئے باعث خیر و برکت ہو۔

اس اجلاس کی نظامت کی ذمہ داری مولانا امیر حمزہ سلفی صاحب حفظہ اللہ (مدیر ادارہ دعوۃالحق السلفیہ اسلامک سینٹر) موتی گنج نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ اس کے بعد خطابات کا سلسلہ شروع ہوا ،سب سے پہلے شیخ الحدیث استاذ الاساتذہ فضیلۃ الشیخ عبد الوہاب حجازی صاحب حفطہ اللہ نے اللہ کے نصرت اور معیت کے موضوع پر بہت ہی علمی اور فنی جامع خطاب پیش کرتے ہوئے معیت عامہ وخاصہ کی خوب خوب وضاحت فرمائی۔ اس کے بعد فضیلۃ الشیخ مطیع اللہ صاحب مدنی صاحب استاذ حدیث مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات کرشنا نگر نیپال نے حفظ قرآن کے موضوع پر مختصر مگر اچھی تقریر پیش کی۔ اجلاس کے تیسرے مقرر فضیلۃ الشیخ حافظ عبد السمیع مدنی صاحب حفظہ اللہ وکیل الجامع جامعہ اسلامیہ دریا آباد نے بہت ہی شاندار محاضرہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن میں کسی قسم کا تغیر وتبدل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لے لی ہے۔ اس کے بعد دس حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں انعام و اکرام سے خوب خوب نوازا گیا۔ اس کے بعد ملکی سطح پر مشہور خطیب شعلہ بیاں مقرر فضیلۃ الشیخ غیاث الدین سلفی صاحب حفظہ اللہ نے خطاب فرماتے ہوئے اعزاز قرآن اوراس کی فصاحت و بلاغت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک جامع خطاب ارشاد فرمایا ۔

اس کے بعد شیخ الحدیث استاذ الاساتذہ فضیلۃ الشیخ ابوالعاص وحیدی صاحب حفظہ اللہ نےعلم اور تعلیم کی اہمیت پر بڑا ہی علمی اور پر مغز خطاب فرمایا۔ آپ کی ناصحانہ و دعائیہ کلمات کے بعد اجلاس کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا۔ اجلاس عمومی طور پر ہر اعتبار سے کامیاب رہا۔ یہ پروگرام کافی دلچسپ اور منظم رہا۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دور دراز کے لوگ بھی شامل ہوئے۔ سامعین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی ایک اہم خصوصیت یہ رہی کہ علاقہ کے مشہور و معروف جید اور بزرگ علماء وحفاظ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں بطور خاص مولانا عبد الرحیم عمری صاحب حفظہ اللہ پونہ اور عالی جناب عبد الرحمن (حال مقام پونہ) نے بھی شرکت کی۔

Related posts

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی تیار

www.samajnews.in

اڈانی معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر انسانی زنجیر بنا کر احتجاج

www.samajnews.in

دہلی میں حکومت کے انتخاب کی کیا ضرورت؟ سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال

www.samajnews.in