Samaj News

ہندوستان دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل

نئی دہلی: ہندوستان میں آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کے کئی ممالک اپنے شہروں کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جو ہندوستان کے لیے فکر انگیز ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے آلودہ ممالک میں ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے۔ اتنا ہی نہیں، ہندوستانی شہروں میں اوسطاً پارٹیکولیٹ میٹر 2.5،53.3مائیکروگرام پایا گیا ہے جو کہ عالمی ادارۂ صحت کی ’محفوظ‘ حد سے 10 گنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی فرم ’آئی کیو ایئر‘ نے ’ورلڈ ایئر کوالیٹی رپورٹ‘ کے نام سے اپنی رپورٹ منگل کو جاری کی۔ دنیا کے 131 ممالک کے ڈاٹا کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے آلودہ ملک چاڈ ہے۔ یہاں اوسطاً فضائی آلودگی پی ایم 2.5سطح پر 89.7پایا گیا ہے۔ عراق دوسرا سب سے آلودہ ملک ہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کا نام آتا ہے اور بحرین چوتھے مقام پر ہے۔جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب ہندوستان کو 150 بلین ڈالر کے نقصان کا اندازہ ہے۔ ہندوستان میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر ہے جو مجموعی آلودگی کا 35-20 فیصد آلودگی پھیلاتا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ صنعت، کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس وغیرہ بھی آلودگی کے لیے ذمہ دار ہیں۔دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو ہندوستان کی حالت انتہائی فکر انگیز ہے۔ سب سے زیادہ آلودہ 100 شہروں میں 65 کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ اتنا ہی نہیں سرفہرست 10 آلودہ ترین شہروں میں چھ شہر ہندوستانی ہے۔ ہندوستان کی خراب حالت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آلودہ ترین 50 شہروں کی فہرست میں 78 فیصد ہندوستانی شہر ہیں۔پاکستان کا لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بتایا گیا ہے۔ لاہور میں پی ایم 2.5کی سطح 97.4ماپی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر چین کا شہر ہوتن ہے جہاں پی ایم 2.5کی سطح 94.3ہے۔ تیسرے مقام پر ہندوستان کا بھیواڑی اور راجدھانی دہلی ہے۔ دہلی میں پی ایم 2.5کی سطح 92.6ماپی گئی ہے۔ سرفہرست 10 آلودہ ترین شہروں میں بہار کا دربھنگہ، آسوپور اور پٹنہ بھی شامل ہیں۔

Related posts

ایک ملک میں دو بھارت قبول نہیں

بھارت جوڑو یاترا کا تجربہ راہل گاندھی نے بیان کیا:

www.samajnews.in

ہیرا گروپ آف کمپنیز نے سپریم کورٹ میں 400 کروڑ جمع کرایا، یہ رقم میں نے خود عدالت کو پیش کیا ہے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

سڑک پر پرندوں کی طرح اڑیں لڑکیاں

www.samajnews.in