دوحہ: قطر میں شروع ہوئے فیفا ورلڈ کپ میں کئی الٹ پھیر دیکھنے کو ملے۔ ایک طرف جہاں شروعاتی مقابلوں میں کئی ٹیمیں جو ورلڈ کپ کی دعویدار مانی جارہی تھیں وہ باہر ہوگئی اور کئی ایسی ٹیمیں جن کا کوئی ذکر نہیں تھا وہ کمال کرگئیں۔
ان میں سے ایک نام سعودی عرب کا بھی ہے جس نے شروعاتی مقابلے میں اجنٹینا جیسی ٹیم کو شکست دے کر سب کو حیران وپریشان کردیا تھا، جو ارجنٹینا آج فائنل میں پہنچ گئی ہے اور دوسری ٹیم مراکش بھی ہے جو پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے جس نے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی، گرچہ سیمی فائنل مقابلے میں فرانس سے اسے 2-0سے شکست ملی اور فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
’’فرانس نے پانچویں منٹ میں ہی سبقت حاصل کرلی تھی، تھیو ہرناڈیز نے ٹیم کیلئے پہلا گول کیا اور ہرناڈیز نے مراکش کے گول کیپر بنو کو نزدیک سے چکمادیتے ہوئے گول داغ دیا‘‘
گزشتہ چمپئن فرانس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں موروکو (مراکش) کو 0-2 سے ہرادیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس نے لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں 18 دسمبر (اتوار) کو اس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ فرانس ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچا ہے۔
وہ 1998 اور 2018 میں چمپئن بنا تھا۔ وہیں 2006 میں اسے اٹلی کے خلاف ہار ملی تھی۔فرانس نے مراکش کو ہرا کر افریقی اور عرب ممالک کے خواب کو توڑ دیا ہے۔ مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم تھی۔ وہ اب تیسرے مقام کے لیے ہفتہ 17 دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں کروشیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے پاس جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اختتام کا موقع ہوگا۔
فرانس کے لیے دو گول تھیو ہرناڈیز اور رینڈل کولو مووانی نے کیے۔ کیلین ایمباپپے، انٹونی گریزمین، اولیور جیروڈ اور عثمان ڈیمبیلے جیسے اسٹار کھلاڑی اس مقابلے میں گول نہیں کرپائے۔فرانس نے پانچویں منٹ میں ہی سبقت حاصل کرلی تھی۔ تھیو ہرناڈیز نے ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ ہرناڈیز نے مراکش کے گول کیپر بنو کو نزدیک سے چکمادیتے ہوئے گول داغ دیا۔ 79ویں منٹ میں ٹیم کو دوباری کامیابی ملی۔ اس کے لیے رینڈل کولو مووانی نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔ وہ سبسٹیٹیوٹ کے طور پر میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے اترنے کے 44 سیکنڈ بعد ہی گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیا۔