33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

ریل سفر میں سینئر سٹیزن کو نہیں رعایت دے گی مودی سرکار

نئی دہلی ، سماج نیوز: ریل کرایے میں سینئر سٹیزن کو کسی بھی حال میں مودی سرکار رعایت دینے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریل اشونی ویشنو نے واضح لفظوں میں کہا کہ ریلوے میں سینئر سٹیزن کو ملنے والی رعایت فی الحال بحال نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پنشن اور تنخواہ بہت زیادہ ہے اور اس کے علاوہ پچھلے ہی سال ہندوستانی ریل نے مسافر سے وابستہ خدمات کیلئے 59000 کروڑ روپے کی سبسڈی دی تھی۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ کووڈ- 19 کی شروعات کے بعد سے ریلوے نے اس رعایت کو بند کردیا تھا ۔

وزیرریل نے جواب دیتے ہوئے ریلوے کے ذریعہ کیا جارہا خرچ بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کیلئے پچھلے سال 59000 کروڑ روپے دئے گئے جو کئی ریاستوں کے سالانہ بجٹ سے زیادہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے پنشن پر ہر سال 60000 کروڑ اور تنخواہ پر 97000 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے ۔ ساتھ ہی ایندھن پر 40000 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو نئی سہولیات دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے ریلوے کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کی اپیل کی ۔ایک دیگر ممبر پارلیمنٹ سریش دھنورکر کے ایسے ہی ایک سوال پر مرکزی وزیر ریل نے کہا کہ ہر مسافر کو ٹکٹ میں تقریبا 55 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مسافر کے سفر میں ریلوے کو اوسط 1.16 روپے کا خرچ اٹھانا ہوتا ہے جبکہ ان سے کرایہ 40 – 48 پیسے ہی لیا جاتا ہے ۔ سریش دھنورکر نے سوال کیا تھا کہ سینئر سٹیزن اور پرمٹ یافتہ صحافیوں کو ٹکٹ میں رعایت ملنی کب شروع ہوگی ۔مذکورہ بالا سوالات سے الگ مرکزی وزیر نے وندے بھارت ٹرینوں کو لے کر بھی بڑی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ ٹرینیں 550 کلو میٹر تک کی زیادہ سے زیادہ دوری کیلئے چلائی جارہی ہیں ۔ مرکزی وزیر کے مطابق ابھی ان میں صرف بیٹھنے کا انتظام ہے ، لیکن جلد ہی ریلوے سونے کی سہولت کے ساتھ لمبی دوری کی وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے ۔

Related posts

روزانہ 2 سے 3 پاپے چائے کیساتھ کھا رہے ہیں تو فوراً کردیں بند، نہیں تو…

www.samajnews.in

مسلمان باہر سے نہیں آئے، ہندوستان جتنا مودی اور بھاگوت کا ہے اتنا ہی میرا بھی ہے: مولانا محمود مدنی

www.samajnews.in

امریکہ کے اسکول میں فائرنگ سے 3معصوم بچوں کی موت

www.samajnews.in