21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

صحافتی پیشہ کو اختیار کرتے ہوئے طلبہ ملک وقوم کی خدمت کو اپناشعار بنائیں: محمد یوسف رحیم بیدری

اُردوصحافت کے 201 سال کی تکمیل پر محمدیوسف رحیم بیدری کا ہائی اسکول طلبہ سے خطاب

بیدر، 27مارچ،سماج نیوز: (افسر علی نعیمی ندوی) صحافت کے میدان میں ملازمت دراصل خدمت کے جذبہ سے کی جاتی ہے کیوں کہ یہاں پیسہ نہیں کے برابرملتاہے ۔ملک کی خدمت ، غیرمسلم احباب کی خدمت اور اپنے طبقہ کی خدمت کے لئے جوطلبہ تیار ہوں وہ صحافتی میدان سے وابستہ ہوکر اپنافریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ یہ بات ممتاز شاعراورصحافی محمدیوسف رحیم بیدری نے کہی۔ وہ آج الامین بوائز اردوہائی اسکول ، موقوعہ بہمنی روڈ بیدر میں ’’یومِ اردو صحافت ‘‘ کے 201سال کی تکمیل پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبہ کو بتایاکہ 27؍مارچ 1822کو کولکاتہ سے ہفت روزہ اخبار غیرمسلم اردو دوست صحافی ہری ہردت نے جاری کیا۔ جس کے ایڈیٹر منشی سداسکھ تھے۔ ہم پر ہری ہردت اور منشی سداسکھ کااحسان ہے کہ آج بھی اردو صحافت جاری وساری ہے۔ موصوف نے طلبہ سے دریافت کیاکہ کون صحافی بننا چاہتاہے؟ طلبہ خاموش رہے ۔ انھوں نے کہاکہ آپ کو ڈاکٹر اور انجینئر کی اہمیت کاپتہ ہے کیوں کہ یہ لوگ آپ کے آس پاس نظر آتے ہیں لیکن اردو صحافت یااردو صحافی کو آپ نے دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ بیدر میں ڈھائی لاکھ سے زائد کی آبادی ہے اور اس آبادی میں 10سے بھی کم اردو صحافی ہیں۔جس سے پتہ چلتاہے کہ صحافی کسی سماج کے لئے کتنا اہم ہوتاہے جیساکہ آٹے میں نمک نظر نہیں آتا ویسے ہی صحافی سے آپ کی ملاقات نہیں ہوپاتی۔

محمدیوسف رحیم بیدری نے طلبہ کی غلط فہمی کودور کرتے ہوئے بتایاکہ موبائل ہاتھ میں لے کر کہیں بھی پہنچ کر نیوز کے نام پر کچھ بھی نشر کردینے کو صحافت نہیں کہتے۔ صحافت ایک باضابطہ اور معتبر پیشہ ہے، جس پر حکومت اور سماج کی باضابطہ نظر ہوتی ہے ۔ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ صحافت ہی سے ملک کی ترقی ممکن ہے۔ اس پیشہ کو طلبہ اختیار کریں اور ملک وقوم کی خدمت کو اپناشعار بنائیں۔ خبر کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ ریسرچ کی بنیادپر دی گئی خبر سے حکومتیں گر جاتی ہیں۔ چوروں کی پوری منڈلی گرفتار ہوجاتی ہے۔ طلبہ صحافت کی اہمیت کو سمجھیںمیں آپ سے اور آپ کے والدین سے اپیل کرتاہوںایم اے ان جرنلزم یاپھر صحافت میں ڈپلومہ کریں۔ آج سچی صحافت کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پر محمد مکرم وائس پرنسپل الامین کمپوزٹ پی یوکالج بیدر موجودتھے۔

Related posts

مراٹھا ریزرویشن تحریک: ایک دن میں 9 لوگوں نے کی خودکشی، ابتک 26 خودکشیاں، حکومت لا سکتی ہے آرڈیننس

www.samajnews.in

آہ! شیخ الحدیث مولانا عبد الباسط جامعی ریاضی نہ رہے!

www.samajnews.in

حسین الحق عملاً صوفی ہونے کے ثبوت فراہم کرتے تھے:سید محمد اشرف

www.samajnews.in