32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

یوکرین جنگ کی ہولناک تصویر: جب حاملہ ماں نوزائیدہ بچے کیساتھ ہلاک ہوئیں

کیف: یوکرین کے شہر ماریوپل میں جب ایک زچہ بچہ کے اسپتال پر بمباری ہوئی تو اس کے بعد جاری کی گئیں تصاویر میں دیکھا گیا کہ ملبے کے بیچ و بیچ ایک حاملہ خاتون کو اسٹریچر پر لے جایا جا رہا ہے۔ یہ یوکرین جنگ کی سب سے معنی خیز تصاویر میں سے ایک تھی۔یہ تصویر جنگ کی بربریت کی عکاسی کرتی ہے۔طویل عرصے تک کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ خاتون کون ہیں۔ اب ان کا نام معلوم ہوا ہے، ان کا نام ارینا کلینینا ہے۔ وہ 9مارچ کے فضائی حملے میں زخمی ہوگئی تھیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی اپنے بچے سمیت موت ہوئی ہے۔ شہر کے ایک مقامی اسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے ذریعے ان کی ڈیلیوری ہوئی تھی۔ پینوراما کی ایک نئی دستاویزی فلم میں ارینا اور ماریوپل کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے۔ ان کے شوہر ایون نے ویلز میں بریجنڈ کاؤنٹی کے علاقے پورثکول میں محفوظ پناہ لی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بیوی اور نوزائیدہ بیٹے کی موت کے بعد وہ ’بالکل ٹوٹ‘ گئے ہیں۔ایون اپنی بیوی ارینا کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ارینا کو زندگی پسند تھی۔ وہ خوش تھی۔ وہ ہر موقع کو تلاش کرتی تھیں اور وہ میرے لیے بہترین ہمسفر تھیں۔‘ ارینا ماریوپل میں ایک کپڑوں کی دکان کی مینیجر تھیں۔ جوڑے کے پہلے بچے کے لیے حاملہ ہونے پر وہ بہت خوش تھیں۔ ایون نے کہا کہ ’ہم بہت خوش تھے۔ ہم طویل عرصے سے اپنے بچے کے منتظر تھے۔‘اس جوڑے نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے بچے کا نام میرن رکھیں گے۔ وہ اس روسی لفظ سے متاثر تھے جس کے مطلب امن ہے۔ایون میریوپل کے اسٹیل ورکس میں کام کرتے تھے۔ جب انہیں ڈاکٹروں نے اپنی بیوی کی موت کی خبر دی تو وہ انتہائی غمگین ہوگئے۔ ’میں اس درد اور نقصان کو بیان نہیں کرسکتا۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’میں بالکل ٹوٹ گیا۔ میں ہر چیز سے مایوس تھا۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ ارینا وفات پا چکی ہیں۔‘

Related posts

مجھے طیارے سے اس طرح اترنے کو کہا گیا جیسے میں دہشت گرد ہوں: پون کھیڑا

www.samajnews.in

الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے اعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کر مریض کی بچائی جان

www.samajnews.in

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ نے مچایا تہلکہ، پہلے دن کمائے 54 کروڑ روپے

www.samajnews.in