سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ اللہ 14 نومبر 2022 بروز منگل بھارت کے دورے پر آرہے ہیں، جس میں وہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر ہم ہندوستانی مملکت سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں اور ان کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب – ہندوستان تعلقات پہلے ہی سے بہتر ہے لیکن پچھلے چند سالوں میں اس میں مزید بہتری آئی ہے ۔ ہمارا ملک عزیز ہندوستان شروع سے سعودی عرب کے لیے محبت و قربت کا اظہار کرتا آیا ہے اس ناحیہ سے بھی اور اس لیے بھی کہ سعودی عرب بلاد حرمین شریفین ہم اس ملک کے لیے اپنی عقیدت و محبت نچھاور کرتے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ان کا یہ دورہ کئی اعتبار سے خاص طور پر تجارتی پہلو سے ہمارے ملک ہندوستان کے لیے کافی سود مند ہوگا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہ اللہ کے دورہ ہندوستان سے متعلق کچھ باتیں پیش کی جا رہی ہیں۔انڈونیشیا میں جی-20 کانفرنس میں شرکت سے قبل ان(ولی عہد محمد بن سلمان ) کا یہ دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان انڈونیشیا کے سیاحتی شہر بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جب ریاض سے روانہ ہوں گے، تو ان کی پہلی منزل دہلی ہو گی اور بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کے بعد وہ بالی کے لیے روانہ ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک مکتوب کے ذریعے انہیں دہلی آنے کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ وہ 14 نومبر کو دہلی پہنچیں گے اور دوسرے ہی روز بالی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کا اہم مقصد توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر بات چیت کرنا ہے۔روس یوکرین جنگ کے بعد توانائی کے تحفظ سے متعلق جو چیلنجز پیدا ہوئے ہیں، اس پس منظر میں مودی اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کافی اہم مانی جا رہی ہے۔در اصل روس سمیت اوپیک پلس ممالک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے توانائی کی صورتحال کافی پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔محمد بن سلمان نے 2019 میں بھارت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، لیکن اطلاعات کے مطابق اس منصوبے پر اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو پائی ہے سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ ہفتے ہی بھارت کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیر صنعت و توانائی سمیت کئی سینئر وزراء سے بات چیت کی تھی۔انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق سعودی ولی عہد بھارتی دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری دیگر دو طرفہ منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ محمد بن سلمان نے 2019 میں بھارت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، لیکن اطلاعات کے مطابق اس منصوبے پر اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو پائی ہے۔(محمد فہیم الدین تیمی مدنی)