33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم کے سنگ بنیاد کے موقع پر تاریخی اجلاس عام اختتام پذیر

دنیا اور آخرت کی فلاح و سعادت کے لیے قرآن کریم سے اپنا قلبی تعلق جوڑیں: علمائے اجلاس کی اپیل

انتری بازار، سماج نیوز: 17 مارچ بروز جمعہ 2023 ”مولانا ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے تحت چلنے والے ادارہ ”حرا پبلک اسکول“ کے زیر اہتمام ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کے سنگ بنیاد کے حسین موقع پر ایک تاریخی اجلاس عام کا انعقاد ہوا، جس میں ملک و بیرون ملک کے معروف و مشہور علمائے کرام اور شعرائے عظام نے شرکت کی۔ سب سے پہلے بعد نمازِ عصر مولانا شہاب الدین مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا تاج الدین سراجی، حافظ فضیل احمد مدنی، مولانا عبد الرشید سلفی، مولانا جمشید عالم سلفی، ماسٹر مجیب الرحمان کانپوری، مولانا محمد یوسف، مولانا طفیل احمد، حافظ نذیر احمد رحمانی، محترم نثار احمد اور انتری بازار و محمودوا گرانٹ کے دیگر سیکڑوں معززین کی موجودگی میں ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کا سنگ بنیاد عمل میں آیا اور لوگوں نے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔ بعد نمازِ مغرب تا عشاء ”حرا پبلک اسکول“ کے طلبہ و طالبات نے اپنا تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ بعد نمازِ عشاء علمائے کرام کے حوالے سے اجلاس عام کی شروعات ہوئی۔ پروگرام کا آغاز حال ہی میں جامعہ سلفیہ بنارس سے فراغت حاصل کرنے والے طالب علم حامد عبد المنان سلفی کی پر سوز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ مولانا عیسیٰ بلال فیضی نے حمد رب علا اور مولانا اختر نثار ریاضی نے نعت نبی پیش کیا۔ ”ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے مدیر و منتظم مولانا سعود اختر عبد المنان سلفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام سامعین و سامعات اور علمائے کرام کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور ”ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ کے تحت چلنے والے اداروں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ”معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم“ کی تاریخ اور اس کے مجوزہ پروگرام کی تفصیل پیش کی۔ اس کے بعد مولانا عبد اللہ سراجی، مولانا اعجاز احمد سنابلی اور المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار کے صدر مدرس مولانا عبد الرشید سلفی نے یکے بعد دیگرے مختصر طور پر اپنا اپنا قیمتی تاثر اور نصیحت آموز بیان پیش کیا۔

پھر اجلاس عام کی صدارت فرما رہے صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شہاب الدین مدنی نے ”عظمت قرآن“ کے موضوع پر پر مغز صدارتی خطاب پیش کیا، بعدہ ترنم کے بے تاج بادشاہ مولانا عیسیٰ بلال فیضی نے ایک نظم پیش کیا اور پھر شہر ممبئی سے تشریف لانے والے مہمان خطیب مؤرخ جماعت مولانا عبد الحکیم عبد المعبود مدنی کو دعوت خطاب دی گئی اور آپ نے نہایت جوش و ولولہ کے ساتھ ”تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر پورے شرح و بسط کے ساتھ انتہائی مدلل و دل نشین خطاب فرمایا۔ بعدہ جماعت کے معروف نغز گو متشاعر مولانا عبد المنان مفتاحی نے اپنے مخصوص لہجے میں نظم پیش کیا، پھر جامعہ اسلامیہ دریا آباد کے وکیل الجامعہ حافظ عبد السمیع مدنی نے ”پردہ“ کے موضوع پر پر زور خطاب کیا، اس کے بعد ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ مدنی نے ”زوجین کے حقوق“ کے موضوع پر بڑے پرجوش انداز میں خطاب فرمایا اور اپنے موضوع کا حق ادا کر دیا، اس کے بعد جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی نے مختصر نصیحتی خطاب فرمایا اور پھر اس پروگرام کے آخری خطیب مولانا محمد نسیم مدنی نے اپنے مخصوص شیریں انداز اور جوشیلی آواز میں تفصیلی خطاب فرمایا، آپ کے بیان کو آخر تک سامعین نے بڑے سکون و اطمینان سے سنا۔ آپ کے خطاب کے بعد ناظم اجلاس مولانا خالد رشید سراجی کے دعائیہ کلمات پر رات ڈھائی بجے پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب رہا اور انتری بازار اور قرب و جوار کے سامعین و سامعات نے نہایت دل جمعی اور سکون و اطمینان کا ثبوت دیا۔

Related posts

عازمین حج کیلئے مختلف مقامات پر حج تربیتی کیمپ اور ٹیکہ کاری کا اہتمام: وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in

ہیرا گروپ ہندوستان کی پہلی کمپنی ہےجو لا محدود سازشوں کے بعد کھڑی ہے:ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

عدالت نے کم وبیش لڑکیوں کے نقطہ کو تسلیم کیا: سنجے ہیگڑے

www.samajnews.in