13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

دارالعلوم سلفیہ سری لان احباب کالونی ناگپور میں سالانہ جلسہ کا انعقاد

ناگپور، سماج نیوز: مدرسہ دارالعلوم سلفیہ احباب کالونی ناگپور میں سالانہ جلسہ کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ الحمد للہ پروگرام پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں اراکین ومنتظمین مدرسہ ڈاکٹر افہام اللہ فاروقی صاحب، جناب فضل فاروقی صاحب،اساتذہ وطلباء اور شہر ناگپور اور باہر سے آئے مہمان اور طلباء کے والدین ، دور دراز سے آئے قابل احترام مقررین حضرات وضیوف شریک رہے۔ نظامت کی ذمہ داری مدرسہ ھذا کی جانب سے حضرت مولانا عبدالواحد سلفی صاحب نے نبھائی اور صدارت حضرت مولانا محمد طاہر بیگ محمدی نے ادا کی۔ اس جلسہ عام میں سب سے پہلے تلاوت قرآن مدرسہ ہذا میں زیرِ تعلیم شعبہ حفظ کے طالبِ علم محمد خضر بن محمد منہاج خان نے کی۔حمد باری تعالیٰ مدرسہ ہذاکے طالبِ علم محمد اسرار بن سباش احمد نے پیش کیا ۔اس کے بعد مدرسہ ہذا کے تین طلباء نے الگ الگ عنوان پر بالترتیب تقاریر پیش کیا۔ بعدہ دو طالبِ علموں کی دستار بندی کی گئی اور سند حفظ سے نوازا گیا ۔اس کے بعد مدرسہ ہذا میں الگ الگ مسابقہ میں پوزیشن لانے والے طالب علموں کو شیلڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

بعدہ جلسہ عام کے موقع پر باہر سے آئے معزز مقررین حضرات نے نہایت ہی مختصر اور پرمغز خطاب کیا۔ مقررین حضرات میں سب سے پہلے حضرت مولانا شمیم احمد فوزی صاحب ممبئی (نوجوانوں کے مسائل سبب اور علاج) اور اس کے بعد حضرت مولانا کمال الدین بدایونی صاحب دہلی(سوشل میڈیا کی اہمیت اور نقصانات) ان عنوانات پر تقاریر پیش کئے۔ اس کے بعد آخر میں مدرسہ دارالعلوم سلفیہ احباب کالونی ناگپور کی جانب سے حضرت مولانا محمد طاہر بیگ محمدی صاحب شولاپوری حفظہ اللہ کا ( تربیت اولاد میں اساتذہ اور والدین کی ذمہ داریاں) اس عنوان پے آپ کا صدارتی خطاب ہوا ۔ آپ نے کم وقت میں خیرالکلام من قل ودل کے تحت نہایت ہی مؤثراور دل پذیر انداز میں بڑی ہی قیمتی اور معلوماتی باتیں کیں۔سب سے اخیر میں دعا کے ساتھ اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔اس پروگرام کی کامیابی میں مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ، ذمہ داران مدرسہ اور باہر کے تمام ہی لوگوں نے اپنا قیمتی وقت اور مالی تعاون لگایا۔اللہ تمام کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے عمل کو ذخیرہ آخرت بنائے ۔آمین

Related posts

بجلی سبسڈی گھوٹالہ: اجے ماکن، ہارون یوسف اورنریندرناتھ نےلیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات

www.samajnews.in

سدھارتھ نگراوربستی میں سیلاب کا قہر

www.samajnews.in

ایرانی حقوق انسانی کارکن نرگس محمدی کو ملا امن کا نوبل انعام

www.samajnews.in