سدھارتھ نگر، سماج نیوز: الحمدللہ حسب روایت سابقہ امسال بھی 14 مارچ 2023 بروز منگل معہد عبداللہ بن مسعود زیرِ اہتمام الحرم ایجویشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برڈپور نمبر 12 ٹولہ کٹیا سدھارتھ نگر کے زیرِ اہتمام ’’عظمت کتاب و سنت‘‘اجلاس عام بمناسبت تقریب دستار بندی حفاظ کرام و افتتاح کلیۃ الفردوس للبنات انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا ۔ الحمدللہ یہ اجلاس عام ظاہری و باطنی ہر اعتبار سے حد درجہ کامیاب رہا اجلاس عام کی صدرات کے فرائض نمونہ سلف مولانا محمد ابراہیم رحمانی و مولانا محمد ابراہیم مدنی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمیعت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے انجام دیا جبکہ اس اجلاس عام کو جامع المعقول و المنقول ماہر درسیات مولانا ابو العاص وحيدی حفظہ اللہ اور مولانا الطاف حسین فیضی جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی کی سرپرستی کا شرف حاصل ہوا۔ اس اجلاس کو بیرونی و مقامی علماء افاضل قدوم میمنت لزوم سے نوازا اور عظمت کتاب و سنت کی مناسبت سے جامع اور پُر مغز خطابات ہوئے۔ نظامت کا فریضہ مولانا عبد العزیز شاہین نذیری نے دیا۔ اللہ تعالیٰ نے مولانا موصوف کی نظامت کے فن میں مہارت نام عظا فرمایا۔ عوام و خواص ان کی نظامت سے حد درجہ متاثر ہوئے۔ خطبہ استقبالیہ مؤرخ جماعت مولانا مطیع اللہ سلفی نایٔب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے ادارہ کے ذمہ دار اجلاس کے روح رواں مولانا حمید الدین محمدی صاحب کی طرف سے پیش فرمایا۔ آں محترم نے آزادی کے بعد جمعیت و جماعت کی اور معہد قیام منظر و پس منظر پر بصیرت افروز روشنی ڈالی، اللہ مولانا موصوف کی حفاظت فرمائے۔ آمین
مولانا ڈاکٹر عبد الغفار سلفی صاحب نے جنت و جہنم کے مضمون پر دل پذیر خطاب فرمایا جس سے سامعین کافی محظوظ ہوئے۔ مولانا محمد معروف سراجی صاحب نے موت کی حقیقت پر جامع خطاب فرمایا، اسی طرح درج ذیل علماء اکابر نے مؤثر اور مغز خطابات فرمائے جن میں مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی ،مولانا عبد الرحیم امینی، مولانا محمد عاطف سنابلی، مولانا جمال احمد سلفی، ڈاکٹر فرید احمد سلفی، ان کے علاوہ زیر علاقہ کے معزز شخصیات کی شرکت نے اجلاس عام کے حسن کو دوبالا کر دیامولانا محمد عمر، مولانا حسین احمد سلفی، مولانا محمد الیاس سلفی ، مولانا ثمر صادق فیضی، مولانا ابو الوفاء اثری ، مولانا توفیق احمد اثری، مولانا عیسیٰ بلال فیضی، مولانا امین اللہ سلفی ،شریک اجلاس رہے۔ اجلاس کی کامیابی میں باشندگان و نوجوانان کٹیا اور معہدکے تمام اساتذہ کرام کا اہم رول رہا اور علاقہ و قرب جوار کے حساس لوگوں کی زیر دست خدمات رہیں۔ اس اجلاس میں معزز شرکاء میں الحاج ممتاز احمد صاحب ، الحاج احسان اللہ صاحب، اقبال احمد صدیقی، محمّد ارمان ، الحاج چاند محمّد ، وجہ القمر پردھان , محمد سعید پردھان ، سرفراز بھرمر، ڈاکٹر محمد مرتضے ، ڈاکٹر اِرشاد احمد، سعید احمد پردھان پپری ، ڈاکٹر عبد الرب ، طفیل احمد ، و دیگر معزز شخصیات موجود رہے۔ اخیر میں مدیر الحرم اجلاس کے روحِ رواں مولانا حمید الدین محمدی کی دعاؤں اور شرکاء عظام کی اور معاونین و مخیرین کی کلماتِ تشکّر سے اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔