Samaj News

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

مسجد و مدرسہ فردوس ملک ریزیڈنسی تنور نگر کوسہ ممبرا میں سالانہ انجمن کا انعقاد، بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا

ممبرا، سماج نیوز(عرفان احمد اقبال احمد نوری مدنی): مورخہ12 مارچ 2023بروز اتوار مسجد و مدرسہ فردوس ملک ریزیڈنسی تنور نگر کوسہ ممبرا کے بچوں کی سالانہ انجمن منعقد ہوئی۔ بحیثیت صدر پروفیسر عبدالمتین صاحب شریک ہوئے اور نظامت کی اہم ذمہ داری فضيلۃ الشيخ عبد الرحمٰن ريانی نوری حفظہ الله ،مدرس، مسجدو مدرسہ فردوس نے نبھائی، جبکہ خطیب کی حیثیت سے فضيلۃ الشيخ ابو ذر مدنی حفظہ الله صدر مسجد و مدرسہ فردوس جلوہ افروز ہوئے اور اپنے قیمتی پند و نصائح سے طالبان علوم شرعیہ کے قلوب واذہان کو منور کیا۔ ان کے بعد راقم عرفان احمد اقبال احمد نوری مدنی استاذ جامعہ اسلامیہ کوسہ ممبرا نےبھی ’’مدارس ومکاتب اور معاشرے پر ان کے اثرات‘‘ کے عنوان خطاب فرمایا۔ الحمدللہ بچوں کی پر رونق سالانہ انجمن رنگ برنگے عنوان پر مشتمل تھا جس میں بچوں نے مختلف انداز میں اپنی ما فی الضمير کی ادائیگی کی۔

حمد ونعت کے گلدستہ پیش کیے، تلاوت و ترانے کی پنکھڑیاں نچھاور کیں اورمکالمے کے خوبصورت منظر کی عکاسی کی۔ تقاریر کے اپنی بچکانہ زبان میں گل کھلائے اور حدیثوں کو ان ترجمے کے ساتھ پیش کرکے اپنی شیریں پیالی کا جوہر دکھایا۔ شاہین صفت بچوں نے دلکش انداز اور سنہرے اسلوب میں نہایت ہی بے باکی کے ساتھ اپنے پروگرام کو پیش کیا۔ وہ اس بات کا مظہر تھا کہ ان کی تعلیم و تربیت میں بھر پور محنت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہیں نکھارنے وسنوارنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے اور ان کے ساتھ الفت و محبت کا بے لوث جذبہ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ مسجدیں دینی پاور ہاؤس ہیں جن میں منظم انداز میں ہر قسم کے تعلیمی و تربیتی کاز کو تربیت دینا اور نونہالوں کے لیے تعلیم و تربیت کا بندو بست کرنا یہ دینی بیداری کی علامت ہے۔ ان میں پڑھنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ان کی ہمت بڑھانا اور ان سے جڑے افراد کے کاموں کی ستائش کرنا اور ان کا ساتھ دینا دینی شغف اور رغبت کا مظہر ہے۔ تبھی جاکر اس کا خاطر خواہ فائدہ آئندہ مل سکے گا اور صحیح اسلامی عقیدے کی روش مل سکے گی۔ یہ پروگرام بتا رہا تھا کہ سب بچوں کی تعلیم وتربیت کے تئیں فکر مند ہیں اور سب میں دینی کام کرنے کا جذبہ ازحد درجہ مؤجزن ہے۔ اللہ سب کی نیکیوں کو قبول فرمائے۔ آمین

اللہ کے فضل و کرم سے بچوں کے پروگرام کے بعد کے لوگوں کی طرف سے طلبہ اساتذہ اور ذمہ داروں کے کاموں کی خوب سراہنا کی گئی اور خوب سے خوب تر بنانے کیلئے مشورہ دیا گیا۔ پھر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا اور ان کی کامیابی و کامرانی کی دعائیں کی گئیں۔ اس کے بعد ناظم انجمن کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ اسی طرح یہ دینی مجلس اپنے اختتام تک پہنچا۔اللہ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور خلوص و للہیت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے اور قوم کے بچوں کے مستقبل روشن کرے اور انہیں دین کا سچا سپاہی بنائے۔ آمین یا رب العالمین

Related posts

شاہ رخ خان کو مہنت نے دی ’زندہ جلانے‘ کی دھمکی

www.samajnews.in

عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک

www.samajnews.in

راہل گاندھی کا چبھتا سوال- ’وزیر اعظم مودی کا اڈانی سے کیا رشتہ ہے؟‘

www.samajnews.in