Samaj News

شادی میں ڈانس کرتے ہوئے 19سالہ نوجوان کی موت

حیدرآباد: تلنگانہ میں اپنے رشتہ دار کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ایک 19 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔ حیدرآباد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور نرمل ضلع کے پارڈی گاؤں میں مہاراشٹر کا رہنے والا موٹیم نامی نوجوان ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہا تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نوجوان جشن کے موڈ میں نظر آ رہا ہے اور مہمانوں کی موجودگی میں اپنے پسندیدہ گانے پر ڈانس کرتا ہے۔ اور ناچتے ہوئے اچانک نیچے گر پڑا۔ مہمانوں نے اسے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کو دل کا دورہ پڑا ہوگا۔ تلنگانہ میں چار دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 22 فروری کو ایک 24 سالہ پولیس کانسٹیبل حیدرآباد کے ایک جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا تھا۔

Related posts

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

www.samajnews.in

شاہ رخ خان کو مہنت نے دی ’زندہ جلانے‘ کی دھمکی

www.samajnews.in

مولاناحفیظ الرحمٰن اعظمی عمریؒ: باکمال شخصیت-بے مثال انسان

ادارۂ تحقیقات اسلامی جامعہ دارالسلام عمرآباد کی عظیم کوشش:

www.samajnews.in