رائے پور: چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں جاری 85ویں کانگریس پلینری اجلاس کے آخری دن پرینکا گاندھی نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی کانگریس کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے جنہیں لگتا ہے کہ ملک میں کچھ غلط ہو رہا ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتی ہے اور ان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دینا چاہتی ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ ملک میں جو بھی غلط ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیس پارٹی رہنماؤں کو گھسیٹتی ہے، تو کارکنلاٹھی کھاتے ہیں۔مرکزی حکومت اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے لوگوں کو ہمت دی ہے۔ وزیر اعظم ملک کی جائیداد اپنے دوستوں کو دے رہے ہیں، صنعتکاروں کے ہزاروں کروڑ کے قرضے معاف کئے جا رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں، ہمارے پاس صرف ایک سال باقی ہے۔ کانگریس سے ملک کو کافی امیدیں ہیں۔
previous post