33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

نہ میں کبھی ریٹائر ہوئی تھی اور نہ ہی ریٹائر ہوں گی: سونیا گاندھی

ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں پر سونیا گاندھی کا بیان

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا وہ کبھی ریٹائر ہوئی تھیں اور نا ہی کبھی ہوں گی۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے یہ اطلاع دی۔ الکا لامبا نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ان کی سونیا گاندھی سے بات ہوئی ہے۔ الکا نے کہا ’’میں نے میڈیا میں آنے والی میڈم کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کے بارے میں انہیں بتایا، وہ ہنس پڑیں اور کہا کہ میں کبھی ریٹائر نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کبھی ہونگی۔‘‘سونیا گاندھی کا یہ بیان اس لیے آیا ہے کیونکہ رائے پور میں ان کی جذباتی تقریر کے بعد یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ وہ اب سیاست سے ریٹائر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لئے یہ بیان دیا ہے۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں کانگریس کا 85 واں پلینری اجلاس جاری ہے۔رائے پور میں اجلاس کے دوران پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ کانگریس صدر کے طور پر اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران کانگریس صدر کے طور پر سونیا گاندھی کے سفر اور پارٹی میں ان کے تعاون کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو بھی چلایا گئی۔سونیا گاندھی نے اس ویڈیو کے بعد جذباتی خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر کے طور پر اور یو پی اے کے دور حکومت کے دوران کہی گئی باتوں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 1998 میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 25 سالوں میں ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مایوسی کا وقت بھی دیکھا ہے۔ سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کی قیادت میں 2004 اور 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ اس سے انہیں ذاتی اطمینان حاصل ہوتا ہے لیکن ان کے لئے سب سے زیادہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ان کی اننگز ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے، جو ایک اہم مرحلے پر آئی ہے۔ سونیا گاندھی نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی بھی تعریف کی تھی اور انہیں اس کیلئے مبارکباد پیش کی تھی۔سونیا گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی کے لئے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے مشکل یاترا کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کارکنوں کو کانگریس کی طاقت قرار دیا اور کہا کہ پارٹی ملک کے مفاد کیلئے لڑے گی۔ سونیا گاندھی نے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا ’’ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے‘‘۔

Related posts

ایوان غالب میں عالمی محفل قرأت کا انعقاد آج

www.samajnews.in

مملکت سعودی عرب اسلام و ایمان کا ایک خاص قلعہ ہے،ایمان قیامت سے قبل مکہ اور مدینہ میں سمٹ جائیگا

www.samajnews.in

کورونا نے چین میں مچائی تباہی، اسپتال اور شمشان گھاٹوں میں لاشوں کا انبار

www.samajnews.in