29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: پولینڈ نے سعودی عرب کو دی شکست

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022میں کپتان رابرٹ لیوانڈوسکی پہلے گول کی مدد سے پولینڈ نے ہفتہ کے روز گروپ سی مقابلے میں سعودی عرب کو 2-0سے شکست دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیلنسکی (39ویں منٹ) نے پولینڈ کو برتری دلائی جبکہ لیوانڈوسکی نے 89ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے تین پوائنٹس حاصل کر لیے ۔سعودی عرب جس نے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا، اس میچ میں بھی عمدہ فارم میں نظر آیا، حالانکہ پولینڈ کا دفاع ان پر بھاری پڑا۔زیلینسکی کے گول کے چار منٹ بعد سعودی کو پنالٹی کارنرملا۔ لیونل میسی کی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں گول کرنے والے سالم الدوسری نے گول کرنے کی کوشش کی، جسے پولینڈ کے گول کیپرنے بچا لیا۔ محمد البریک نے ایک بار پھر گیند کو نیٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی گول کیپر نے روک لیا۔پولینڈ ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ گروپ سی میں پہلے مقام پر آگئی ہے جبکہ سعودی عرب ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

Related posts

کجریوال بے اصول سیاست کر رہے ہیں:کانگریس

www.samajnews.in

جیت ملائم سنگھ کو سچی خراج عقیدت، سماجوادی پارٹی نے منفی سیاست کو شکست دی: اکھلیش یادو

www.samajnews.in

اڈانی معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر انسانی زنجیر بنا کر احتجاج

www.samajnews.in