32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا تر قیاتی کام جاری

بیدر،سماج نیوز:(افسر علی نعیمی ندوی) آج بروز منگل 14 مارچ کو حلقہ اسمبلی ہمناآباد کے ایم ایل اے مسٹر راج شیکھر پاٹل نے آج اپنی پارٹی کے گیار نٹی کارڈ کے تقسیم کرنے کی غرض سے دو دیہا توں کا دورہ کیا انکے گیارنٹی کارڈ میں تین اسکیموں سے متعلق جانکاری ہے وہ یہ ھیکہ ہر گھر کو ہر ماہ 200 یونٹ بجلی مفت، ہر فرد کو،10 کیلو چاول مفت، ہر گھر کے ذمہ دار شخص کو ہر ماہ 2000 دئے جائیں گے اس کے لئے شرط ھیکہ انکی سرکار اقتدار میں آئے اسکے علاوہ آج کے مذکورہ بالا دیہاتوں میں بین چنچولی کو ایک ایکڑ اور جل سنگی کو دو ایکڑ زمین پرائمری ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کیلئے نشان زد کی گئی مزید انکے لئے تین تین کروڑ کی رقم منظور کی گئی جو کے کے آر ڈی بی کے تحت ہے۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر افسر میاں، بابو ٹیگر، وٹھل ڈاور گاؤں، منجوناتھ کھیروگی، ونود کھیروجی، ملیکارجن مہیندرکر، ناگراج ہبارے کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

Related posts

نیپال میں 6.3کی شدت کا زلزلہ، 6کی موت،دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں شدید جھٹکے

www.samajnews.in

دیگر پارٹیوں کو چھوڑ MEPمیں شمولیت کا سلسلہ جاری

www.samajnews.in

گجرات کو ڈبل انجن نہیں، نئے انجن والی حکومت کی ضرورت :اروند کجریوال

www.samajnews.in