18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

غفلت سے باہرآ ئیں، حق و صداقت کی بات کریں

کانگریس کو اپنا وجود بچانے کیلئے سڑکوں پر

نکل کر ظلم اور نفرت کیخلاف آواز اٹھانی ہوگی

احمد رضا
یہ کڑوا سچ ہے کہ نفرت اور ظلم و جبر کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کانگریس ہی واحد راستہ ہے اس خاص ایشو پر لگاتار دس دن سے ہم نے کمشنری کے تین درجن سے زائد علاقوں میں سات سو سے زیادہ افراد کے نظریات کو باریکی کے ساتھ پرکھا اور نتیجہ اخذ کیا کہ زیادہ تر لوگ یہی مانتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم ہند راجیو گاندھی کے دور اقتدار میں ایک سازش کے تحت بھاجپا کے وفادار منظم افراد نے خد کو کانگریس کا پکّا سچا قائدِ ثابت کر کے ایودھیا میں بابری مسجد گیٹ پر لمبے عرصے سے لگا تالہ کھلواکر مسلم طبقہ کو کانگریس سے دورِ کرنے کا 1942 سے کبھی پورا نہی ہونیوالا آر ایس ایس کا خطرناک خواب پورا کر دکھایا اور مسلم طبقہ کانگریس کے خلاف اور بابری مسجد کی آزادی کیلئے سڑ کوں پر آ ڈ ٹا بھاجپا کے سرپرست چاہتے یہی تھے کہ جب مسلم طبقہ کانگریس سے دورِ ہوگا تبھی بھاجپا مرکز میں طاقتور بن کر خد ہی ابھر جائیگی یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ آج مسلم طبقہ کو کانگریس سے دورِ کرنے میں کامیاب بھاجپا دس سال سے مرکز میں بیٹھی ہوئی ہے لگاتار ہندو ووٹرس کو لبھانے کیلئے مسلم طبقہ پر ظلم اور ستم ڈھا ئے جا رہے ہیں آج سازش کے تحت 1947 جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں مسلم طبقہ ہر میدان میں ظلم اور فرعونیت کا شکار ہے یہ کانگریس کو کمزور کرنے کا نتیجہ ہے اگر مسلم طبقہ کانگریس کا ساتھ نہیں چھوڑتا اور صبر کا مظاہرہ کرتا تو نہ ہی بابری مسجد شہید ہو تی اور نا ہی آج ملک میں بھاجپا منظم ہوکر مسلم طبقہ کے افراد پر اور مذہبی مقامات پر شکنجہ کس پاتی مسلم طبقہ جوش میں ہوش کھوکر اپنے آپ کو اور اپنی ہمدرد سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے میں مصروف ہے اسی کمزوری کا فائدہ حاصل کر کے بھاجپا طاقت بن کر ابھری ہے بھاجپا اور آر ایس ایس مسلم طبقہ کے جوش اور جوش كا فائدہ اٹھا تے ہوئے ملک بھر کے ہر اہم ترین اثاثہ پر قبضہ جماتی آ رہی ہے اور من مانی کرنے کے خطرناک مقصد سے آئین ہند میں ترمیم کرنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے اگر وقت رہتے صاف ستھرے ذہن والی سیاسی جماعتوں اور کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط نہی کیا جاتا تو آنے والا وقت ملک کے امن چین کے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کو بھی داغدار بنا کر رکھ دیگا سیکولر نظریات والے افراد کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے مقدس آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام کی بقاء کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو درپیش خطروں سے محفوظ رکھنے کا اپنا وعدہ پورا کر یں یہی سچّی وطن پرستی کی سچّی مثال ہوگی۔
حالیہ مقامات پر اسمبلی انتخابات کے نتائج آپ سبھی نے دیکھ ہی لیئے ہیں کہ كس ٹیکنک سے مشینوں میں گڑ بڑی کرتے ہوئے افسران کی مفاد پرست حکمت عملی کے چلتے بھاجپا سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی کانگریس کو پچھاڑ تے ہوئے تین ریاستوں پر بھاجپا کا ہی قبضہ جما دیا ہے اس طرح کا کھیل ہوتا دیکھ مسلم طبقہ آج بھی عقل سے کام نہیں لے رہا ہے غفلت سے بیدار نہی ہو رہا ہے یاد رکھیں کہ اکھلیش یادو کا اثر صرف اتر پردیش میں ہے جبکہ مایاوتی مسلم ووٹ کی طاقت سو کتنی مرتبہ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ چکی ہے آج مسلم طبقہ کی بربادی پر بھاجپا کے ساتھ بیٹھ کر مسلم طبقہ کی بربادی کا تماشا دیکھ رہی ہے بھاجپا پریم میں مایا وتی نے کنور دانش علی کو بھاجپا کے خلاف زبان درازی کرنے پر بسپا سے باہر کر کے مسلم طبقہ کو اسکی حیثیت دکھا دی ہے؟ تین دسمبر کو چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بھلے ہی بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے مگر بھاجپا کے پاس آج بھی سبھی ریاستوں میں ہوئے ووٹنگ میں بھاجپا کے حق میں ووٹ پول کم ہوئے ہیں جبکہ کانگریس کے حق میں زیادہ ریکارڈ پول کیا گیا یہی کانگریس کی مقبولیت کا بڑا راز ہے سنجیدہ جائزہ کے مطابق ان اسمبلی انتخابات میں بھاجپا نےبھاری بھر کم دولت اور سرکاری مشینری کی کل طاقت کا اعلانیہ استعمال کیا مگر اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی آج بھی کانگریس کو بی جے پی سے 10 لاکھ زیادہ ووٹ ملے جو سمجھدار ووٹرز کیلئے راحت بھرا پیغام ہے اور یہی نتیجہ عوام کے دلوں میں کانگریس کی بڑھتی مقبولیت کا زندہ جاوید ثبوت ہے اگر آپ آج پورے ملک میں سیاسی سطح پر ووٹ کی دستیابی پر نظر ڈالیں تو خد بہ خد معلوم ہوگا کہ ملک بھر میں علاقہ در علاقہ کانگریس آج بھی بھاجپا سے کافی آگے ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پوری سیاسی، سرکاری اور دولت کی بہتات کے ساتھ امسال بی جے پی نے یہ الیکشن وزیر اعظم کے چہرے پر لڑا تھا جبکہ کانگریس نے ممکنہ وزیر اعلیٰ کے چہرے پر مقابلہ کیا ہے اس پورے انتخابی عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا ساتھ دینے کا پکّا ذہن بنا لیا ہے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے مایوس کن کردار پر اپنا رخ پیش کرتے ہوئے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ کانگریس اصول پر مبنی پاک شفاف سیاست کی حامی ہے ظلم اور فرعونیت سے کانگرس پارٹی کوسوں دور ہے کانگریس نے سالوں پہلے کہا تھا بی جے پی حکومت کی جانب سے این آر سی کو لاگو کرنے کی کسی بھی کوشش کو وہ کامیاب نہیں ہونے دے گی مسٹر اجے رائے نے کہا کہ ہم 2024 میں بھاجپا کا امن سکھ اور چھیننے جارہے ہیں ووٹ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ فتح کانگریس کے حصہ میں آئے گی۔
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے قومی سکریٹری؍ انچارج توقیر عالم نے کہا کہ پورے ملک میں صرف کانگریس ہی کھل کر بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی مخالفت کر رہی ہے اس لیے مسلمانوں نے پہلے کرناٹک اور پھر تلنگانہ میں علاقائی پارٹیوں کو چھوڑ کر کانگریس کا ساتھ دیا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ اتر پردیش اقلیتی کانگریس کے چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ مودی حکومت کانگریس حکومت کے بنائے گئے وقف قانون میں تبدیلیاں کرکے مسلمانوں کو ان کی جائیداد سے بے دخل کرنا چاہتی ہے جس کی کانگریس ہر ممکن طریقے سے مخالفت کرے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے سی اے اےاین آر سی مخالف تحریک پر پولس کے جبر کے خلاف آواز خوب آواز اٹھائی تھی کانگریس آج بھی سی اے اے کے خلاف ہے جبکہ اعلانیہ سی اے اے کی مخالفت کر نے میں کانگریس دیگر سبھی جماعتوں سے کافی آگے ہے سچ تو یہی ہے کہ سی اے اے کے معاملے پر سبھی جماعتیں اپنے اپنے مفاد کی خاطر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں شاہنواز عالم نے مودی حکومت پر عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991 کو ناکارہ اور کمزور کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ یہ سر کار مسلم طبقہ کے خلاف ظلم اور ستم ڈھا نے میں سر فہرست ہے سہی معنوں میں آج بی جے پی حکومت دستور کے دیباچہ سے سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جو دستور ہند پر سیدھا حملہ ہے اس سازش کو کانگریس کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی لکھنؤ کے اس اہم پروگرام میں موجود لوگوں نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کو مکمل تعاون کا یقین دلایا کچھ لوگوں نے ان سے سوالات بھی پو چھے جن کا اجے رائے نے بہتر طور سے جواب بھی دیا کچھ کارکنان نے اپنی تجاویز بھی صدر محترم کے سامنے رکھی جس پر جلد ہی غور و فکر کرنے کا وعدہ کیا اس کانفرنس میں کانگریس لیڈران کے حوصلہ بلند نظر آئے سبھی لیڈران نے میڈم سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور قومی صدر کھڑ گے کی قیادت پر اپنا مکمل اعتماد دہرایا اور کسی بھی آنے والے انتخاب میں کانگریس پارٹی کے امید واروں کو جتا نے کا عزم لیا۔
qnq

Related posts

زکوٰۃ کا حکم اور وجوب زکوٰۃ کے شرائط

www.samajnews.in

بیدری کاریگر جناب رشیداحمد قادری کو پدم شری ایوارڈ تفویض

www.samajnews.in

بی جے پی وزیر نے خاتون کو مارا تھپڑ

www.samajnews.in