32.5 C
Delhi
اگست 20, 2025
Samaj News

محمد اظہر الدین کے والد عزیز الدین کا انتقال

 

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر محمد اظہر الدین کے والد محمد عزیز الدین کا منگل کی رات انتقال ہوگیا، ان کی عمر 93 برس تھی۔ لواحقین نے یہاں بتایا کہ عزیز الدین کا انتقال عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ انڈیا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے 91ویں سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے اظہر الدین خبر سنتے ہی گھر واپس آ گئے۔ آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی نے سوگوار کنبہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

Related posts

اعظم گڑھ کے سلمان کا کمال، نینو کار کو بنا دیا ہیلی کاپٹر

www.samajnews.in

بگھیل حکومت نے پیش کیا ’بھروسے کا بجٹ‘

www.samajnews.in

ٹی 20-ورلڈ کپ: شائقین کو انڈیا-پاک کے مابین فائنل کا انتظار

www.samajnews.in