Samaj News

فلم ’پٹھان‘ نے چار دن میں کمائے 400 کروڑ روپے

ممبئی: فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلے خوب سرخیوں میں رہی، جس کا نتیجہ ہے آج اس نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ کمائی کی بات کی جائے تو آئے دن ایک نیا ریکارڈ فلم ’پٹھان‘ بنارہی ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے 4 دنوں کے اندر ثابت کر دیا ہے کہ یہ فلم کمائی کے معاملے میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ باکس آفس پر دو دنوں میں 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلم ’پٹھان‘پوری دنیا میں اپنا ڈنکا بجا رہی ہے۔ دریں اثنا ’پٹھان‘کا ریلیز کے چوتھے دن دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن منظر عام پر آ گیا ہے۔تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’پٹھان‘نے ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں دنیا بھر میں 313 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے چوتھے روز دنیا بھر میں 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ دراصل، بیرونی ممالک میں پٹھان نے چوتھے دن تقریباً 60 لاکھ ڈالر (49 کروڑ ہندوستانی روپے( کی کمائی کی ہے۔اس کے علاوہ ہفتہ کو ہندوستان میں ’پٹھان‘کا باکس آفس کلیکشن 55 کروڑ بتایا گیا، جس کی وجہ سے ’پٹھان‘کا دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن 417 کروڑ ہو گیا ہے۔ ایسے میں صاف کہا جا سکتا ہے کہ ’پٹھان‘پوری دنیا میں اپنا جادو بکھیر رہی ہے۔ریلیز کے چار دن بعد ’پٹھان‘ نے باکس آفس پر ڈبل سنچری بنائی ہے۔ پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ ہفتہ ’پٹھان‘کے لیے بڑا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ہندوستان میں 55 کروڑ کمانے والی فلم ’پٹھان‘کا باکس آفس کلیکشن 200 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔

Related posts

مہنگائی کی مار، ٹماٹر 100 روپے کے پار، مرچ بھی ہوئی ’تیکھی‘

www.samajnews.in

حسن احمد اور علی مہدی کا مفاد پرستانہ قدم مسلمانوں اور کانگریس کیساتھ دھوکہ: طارق صدیقی

www.samajnews.in

چاندپر لہرایا ترنگا، ہندوستان نے رقم کی تاریخ، جشن میں ڈوبا ملک

www.samajnews.in