ملک میں 5جی نیٹ ورک کا 85 فیصد جیو کا: آکاش امبانی، ہر 10 سیکنڈ میں ایک 5جی سیل نصب کیا گیا، 100فیصد اندرون ملک 5جی اسٹیک پر کام کرتا ہے جیو کا نیٹ ورک
نئی دہلی، سماج نیوز:ملک میں 5 جی کو شروع ہوئے صرف ایک سال گزرا ہے اور پچھلے سال بھر میں بھارت، ریلائنس جیو کے دم پر 5G نیٹ ورک کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ریلائنس جیو نے گزشتہ سال ملک بھر میں ہر 10 سیکنڈ میں ایک سیل کی شرح سے تقریباً 10 لاکھ 5 جی سیل نصبکیے ہیں۔ ریلائنس جیو نے ملک کے کل 5 جی نیٹ ورک کا 85 فیصد سیٹ کیا ہے۔ ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے انڈیا موبائل کانگریس میں یہ جانکاری دی۔وزیراعظم نریندر مودی کے خود انحصاری کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، آکاش امبانی نے کہا کہ آپ نے ہم سے کہا تھا کہ ہم ہندوستان کو ہائی ٹیک انداز میں خود کفیل بنائیں۔ ہم نے اس پر کام کیا ہے، جیو کا 5 جی رول آؤٹ 100% اندرون ملک 5 جی اسٹیک پر کام کرتا ہے، جو مکمل طور پر ہندوستانی ٹیلنٹ کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ 12 کروڑ سے زیادہ5 جی صارفین کے ساتھ، ہندوستان آج دنیا کے تین سرفہرست 5 جی فعال ممالک میں شامل ہے۔دنیا کے سب سے اونچے اسٹیچو آف یونٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ وزیراعظم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے ایک ڈیجیٹل اسٹیچو آف یونٹی بنائیں گے۔ جو ہندوستان کو ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کی طاقت سے دنیا کا سب سے خوشحال، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، جامع اور ہم آہنگ ملک بنانے کا خواب پورا کرے گا۔ تمام نوجوان ڈیجیٹل کاروباریوں، نوجوان ڈیجیٹل اختراعیوں اور آئی ایم سی کے نوجوان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس کی جانب سے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہندوستان کے امرت کال کے دوران اس خواب کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔