23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

ملکاپور ،جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام عید ملن کا شاندار پروگرام

ملکاپور، سماج نیوز ( محمد احسان سر) ملکاپور جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام 14 مئی بروز اتوار صبح 11 بجے سمر پن لاؤں میں جماعت اسلامی ہند شعبہ دعوت کے سیکرٹری محمد سمیع سر کی صدارت میں عید ملن پروگرام منعقد کیا گیا بطور مہمان خصوصی ملکاپور ناندورہ حلقہ کے رکن اسمبلی راجیش بھاؤ ایکڑے ، ملکاپور شہر کی قدآور شخصیت شعبہ اقلیت مہاراشٹر پردیش کے نائب صدر الحاج رشید خان جمعدار ، ملکاپور شہر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار انسپکٹر اشوک رتن پارکھی سر ، ساںٔنس کالج کے پرنسپل بھیم راؤ وانکھڑے سر، جماعت اسلامی ہند کے ضلع صدر ڈاکٹر یاسین ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی ، ایڈوکیٹ مجید قریشی ، راجو پاٹیل ، بنڈو بھاؤ چودھری ، یوسف خان ، ڈاکٹر اگروال ، ڈاکٹر یوسف ، انیل مندوکار ، میور و دیگر نے شرکت فرمائی پروگرام کا آغاز ڈاکٹر سعادت میر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا عید ملن پروگرام کے افتتاحی کلمات جماعت اسلامی کے ضلع صدر ڈاکٹر یاسین نے بہت ہی معیاری انداز سے پیش کیا گل دے کر مسند زینت مہمانان خصوصی کا زبردست استقبال کیا گیا مہمانان خصوصی رکن اسمبلی راجیش جی ایکڑے ، الحاج رشید خان جمعدار ، بھیم راؤ وانکھڑے سر ، انسپکٹر اشوک رتن پارکھی سر نے ستائشی الفاظوں سے نوازتے ہوئے بحسن خوبی اپنے خیالات کا اظہار کیا صدارتی خطبہ محمد سمیع سر نے مراٹھی میں پیش کیا محمد سمیع سر نے عید ملن پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے نفرتوں کو ختم کرنے کے لئے ہمیں عید ملن جیسے پروگراموں سے اتحاد واتفاق خلوص و محبت اور بھائی چارے کی فضاء و پیغامات کو عام کرنا ہوگا آپ نے اپنی تقریر میں توحید ، رسالت اور آخرت کی اہمیت ودلاںٔل کو مثالوں کے ذریعے اور مذہبی پیشواؤں کے اقوال بتاتے ہوئے اپنی بات کو زبردست انداز سے سمجھنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم سب کو اللہ کی عبادت اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرتے ہوئے دنیا میں نیک کام کرنا ہے اور اتحاد واتفاق خلوص و محبت کو قائم رکھنا ہے بھید بھاؤ کو ختم کرنا ہے کیونکہ ہم سب کے مل جل کر رہنے سے ہی ملک کی ترقی امن وامان سکون و شانتی برقرار رہے سکتی ہے اور یہی پہلو ملک کی ترقی کا ضامن ہے ہم دعا گو ہیں کہ ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارگی اتحاد خلوص ومحبت پھولے پھلے ان دعائیہ کلمات پر آپکے صدارتی خطبے کا اختتام ہوا. پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی صحافی محمد احسان سر ، محبوب بھائی ، سید اضغر عرشی ، شکیل قریشی سر ، شیخ رضوان ، شیخ ذاکر ایوب سر ، محمد عبید رفیق، سید و دیگر اور بردار وطن بھی کافی تعداد میں موجود تھے جن میں ویلاس بھاؤ آگ لاوے ، اشوک سیٹھ ، منوج بھاؤ اوماڑے، چرکھے وغیرہ موجود تھے پروگرام میں خواتین نے بھی کافی تعداد میں شرکت فرمائی ان کی نشست کا علاحدہ انتظام کیا گیا تھا۔مذکورہ پروگرام کی نظامت و کنوینر شپ ذولفقار حیدر نے انجام دی اور تمام مہمانان و حاضرین کا شکریہ فیروز خان پٹھان بابو نے بحسن خوبی اداکیا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ڈاکٹر شیخ محسن یاسین ، ڈاکٹر سعادت میر ، مستقیم الحسن ، ادریس خان ، احسن فرقان ، شکیل بفاتی سر، محمد صادق بھائی ، نجم بھائی ، ایڈوکیٹ سرفراز ، ڈاکٹر قمر ، شیخ شکیل مجید ، طارق خان ، محمد عبید ، محمد اسحاق ، عمر خان ، زاہد شیخ سر ودیگر جماعت اسلامی ہند اور ایس آۓ او کے ممبران و کارکنان نے انتھک محنت کی دوران پروگرام آۓ ہوئے تمام مہمانان کو شیر خورمہ پیش کیا گیا شرکاء حضرات نے پروگرام کے اختتام پر جاتے جاتے کتابیں بھی ہدیہ تحفہ اپنے ساتھ لے گئے اس طرح پروگرام کا اختتام پر امن و خوشگوار ماحول میں و اتحادی پیار محبت کی فضاؤں میں ہوا۔

Related posts

حماس کے راکٹ حملوں میں 40 اسرائیلی ہلاک، 750 سے ز ائد زخمی

www.samajnews.in

فلاح انسانیت ٹرسٹ اٹوا کے بینر تلے موضع پرسیا میں دینی پروگرام کا انعقاد

www.samajnews.in

گجرات فسادات: سپریم کورٹ سے بھی انصاف نہیں، بلقیس بانو کی نظرثانی عرضی خارج

www.samajnews.in