Samaj News

اروندکمارارلی اور رحیم خان کو وزارت دینے کے مطالبہ میں شدت

بیدر، سماج نیوز:(محمد امجد حسین) بیدر سے چوتھی مرتبہ انتخاب جیت کر ایک تاریخ بناچکے سابق وزیر اور رکن اسمبلی جناب رحیم خان اور ایم ایل سی اروندکمارارلی دونوں کو وزارت دینے کامطالبہ کیاجارہاہے۔ خصوصاً اروندکمارارلی ایم ایل سی کو ان کی صلاحیتوں کے علاوہ ان کے طبقہ (ایس سی، دلت) ہونے کے سبب وزارت دئے جانے کامطالبہ مختلف جگہوں پر ہے۔ جس کے لئے دلیل یہ دی جارہی ہے کہ آزادی سے لے کر آج تک کبھی بھی بیدر ضلع سے کانگریس پارٹی نے کسی دلت کو وزارت نہیں دی۔ آج جب کہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر (ملکارجن کھرگے ) دلت ہیں تو بیدر ضلع سے بھی اروندکمارارلی کو وزارت ملنی چاہیے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ کے پی سی سی کے عہدیداران کیافیصلہ کرتے ہیں۔امکان اس بات کا ہے کہ رحیم خان کو وزارت دے دی جائے گی لیکن اروندکمارارلی کے معاملے کو ان کے ایم ایل سی ہونے کے سبب روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر ایساہوتاہے تو دلتوں کی جانب سے ایک کے بعد ایک مظاہروں کاسلسلہ شروع ہوسکتاہے۔

Related posts

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

www.samajnews.in

پاکستان:عمران خان کی پارٹی سبھی اسمبلی سے دے گی استعفیٰ

www.samajnews.in

’بھارت جوڑو یاترا‘ کو یوپی میں مل رہی ہے زبردست حمایت

www.samajnews.in