بیدر، سماج نیوز (افسر علی نعیمی ندوی) یکم رمضان المبارک 24 مارچ 2023کو محمد نبی قریشی ریاستی جنرل سکریٹری جے ڈی ایس کے دفتر پر شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں بیدر جنوب اور شما ل کے ایم ایل اے رحیم خان اور بنڈپا قاسم پور ، ججز،وکلاء، صحافی،سماجی، ملی ،سیاسی تنظیموں کے قائدین و رہنما ، دوست و احباب، رشتہ داروں اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ محمد نبی قریشی، محمد عمر قریشی اور محمد سمیرقریشی نے تمام مہمانان کا استقبال کیا۔