Samaj News

بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے نے کی خودکشی

وارانسی، سماج نیوز: بھوجپوری فلموں کی ماڈل سے اداکارہ بننے والی آکانکشا دوبے وارانسی کے ایک ہوٹل میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئیں۔ پولس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولس افسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے، لیکن موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ معلومات کے مطابق اداکارہ بنارس کے سارناتھ میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، وہ اصل میں بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقے کی رہنے والی تھیں۔ بتادیں کہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ سارناتھ کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، آج اداکارہ آکانکشا دوبے کا ایک گانا ریلیز ہونے والا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے بھوجپوری سنیما، موسیقی اور کئی فلموں میں کام کیا۔ اکانکشا دوبے کے انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کافی مشہور تھیں۔

Related posts

کانگریس نے عدنان اشرف دی بڑی ذمہ داری، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ میں بنائے گئے قومی جنرل سکریٹری

www.samajnews.in

بھاجپا سرکار کے ذمہ داران کی لاپرواہی کے باعث جوشی مٹھ میں تباہی

www.samajnews.in

’’مجھے زہر دیا گیا…‘‘ پاکستانی کرکٹر کا سنسنی خیز انکشاف

www.samajnews.in