23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

لوک سبھا انتخاب 2024 جمہوریت بچانے کا چناؤ ہے:اکھلیش یادو

بلہرہ چیئرپرسن نمائندہ ایاز خاں کے ذریعہ منعقد پروگرام میں سماجوادی سربراہ اکھلیش یادو کے ہاتھوں لیپ ٹاپ تقسیم
ایاز خاں کی ڈگری کالج بلاک و اسپتال کی مانگ پر اکھلیش یادو نے کہا ہماری سرکار آنے پران کاموں کو کیا جائے گا
دو ٹاپر طالب علم شاویز و عبداللہ کو بطور تحفہ اکھلیش یادو نے ہیلی کاپٹر سے لکھنؤ بھیجا
جاوید اختر

فتح پور بارہ بنکی، سماج نیوز سروس: بلہرہ چیئرپرسن ایاز خاں کے ذریعہ منعقد لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام میں سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ایک جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب جمہوریت بچانے کا چناؤ ہے۔ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ ہمارا اتحاد ہو اور ہم بی جے پی کو ہرائیں۔ موجودہ حکومت معاشرے کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کے لوگوں سے بدلے کی سیاست کررہی ہے۔ یہ ملک بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے قانون سے چلے گا، قانون میں تبدیلی ہوئی تو ووٹ کا حق ختم ہوجائے گا۔ بھاجپا کے لوگ بے ایمانی کرکے جیتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کرسی ودھان سبھا سے راکیش ورما جیت گئے تھے لیکن بھاجپا کے لوگوں نے بے ایمانی کرکے شکست کا اعلان کروادیا۔ آنے والے لوک سبھا انتخاب میں بھاجپا کا صفایا ہونا ہے۔ اکھلیش یادو نے بلہرہ چیئرپرسن ایاز خاں کے ذریعہ منعقد پروگرام میں اکھلیش یادو نے ذہین طلباء و طالبات کو اپنے ہاتھوں سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2024کے انتخاب میں سرکار ہٹانا ہے موجودہ حکومت نے دس سال میں کیا دیا؟ غور کرنے کی بات ہے؟ غریبوں کسانوں پر ظلم ہورہا ہے، ملک کووشو گرو بنانے کی بات کرکے کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے، ملک و ریاست میں ہر طرف ظلم وبدعنوانی عروج پر ہے۔ اس حکومت نے لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انڈیا اتحاد کے ذریعہ سبھی پارٹیوں کو ساتھ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس میں سبھی طبقات کے افراد شامل ہیں۔ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے طالب علموں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے ان کے مستقبل روشن ہونے کی دعا کیا اور ضرورتمندوں کو کمبل تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کی نظامت رضوان و سنجے نے کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر حافظ ایاز احمد، سابق وزیر راکیش ورما، سابق وزیر اروند سنگھ گوپ، زید پور ممبر اسمبلی گورو راوت، سابق ایم ایل سی راجیش یادو، ممبر اسمبلی نواب گنج سریش یادو، سابق ممبر اسمبلی رام گوپال راوت، آل انڈیا مہیلا سبھا جوہی سنگھ، شریا ورما پردیش جنرل سکریٹری، چودھری سرتاج، ڈاکٹر وکاس یادو، لولی راوت، وید پرکاش، ودھان سبھا صدر سریش یادو، رمیش یادو، ڈاکٹر راجیش یادو، اندریش راوت، نسیم گڈو، شافع زبیری، شاداب خان، ونے سنگھ بنکی، چیئرمین محمد عمران چودھری، عدنان اعظم خاں سمیت کافی تعداد میں سماجوادی عہدیداران و کارکنان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

ملک کے کروڑوں عوام کی امید اب عام آدمی پارٹی ہے، قومی پارٹی بن کر عوام نے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے: اروند کجریوال

www.samajnews.in

ممبئی سے عازمین حج کی روانگی،پرنم آنکھوں سے کیا گیا رخصت

www.samajnews.in

جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

www.samajnews.in