23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

ملک اور ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر غور و فکر کیلئے علماء بورڈ سرگرم

سہارنپور، سماج نیوز سروس:(احمد رضا)آل انڈیا علماء بورڈ نے گزشتہ لمبے عرصے سے عام لوگوں بالخصوص اقلیتوں کو درپیش مسائل اور سبھی کے حقوق کے تحفظ کو لیکر صحافیوں، سوشل میڈیا اور اہم سیاسی جماعتوں کے ذمے داران کو ساتھ لیکر لگاتار عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے روشناس کرا تا آرہا ہے علماء بورڈ کے زمہ داران کی کاوشوں سے ملن ، پچھڑی اور بہت سے روز مرہ کے مسائل سے دوچار مسلم آبادی کو کافی فیض کا عملی کام کیا گیا اور وہ خد ما تی کام ابھی بھی لگاتار جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اصلاحی کاموں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ذیادہ سے زیادہ تعاون پہنچایا جا سکے! آل انڈیا علماء بورڈ کے صدر ، سیکریٹری ، خواتین ممبران اور دیگر تنظیمیں عہدیداروں نے کانفرنس میں شریک سبھی معزز شخصیتوں کے ساتھ سنجیدہ قیادت پر اور موجودہ پر فتن حالات کے ازالہ پر تفصیل کے ساتھ کتنی ہی مرتبہ گفتگو کر نے کا شرفِ حاصل کر چکے ہیں اور آج بھی اسی ضمن میں حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرنے کے اہم ترین مقصد سے صحافیوں اور معزز شہریوں کے ساتھ ایک کانفرنس کا شاندار انعقادکر نے میں کامیاب رہے آج کے مذاکرہ میں شریک ہونے والے سبھی معزز مہمانوں نے کہا کہ ملک میں آپسی اتحاد ، ملی اصلاح ،ملی یکجہتی ، تعلیم کو گھر گھر پہنچانے اور نفرت کی آ گ کو ٹھنڈا کرنے کی اشد ضرورت پر خصوصی غور فکر ہوا اور اتفاق رائے سے ملک کی ترقی ، خوشحالی ،تعلیمی سدھار اور اصلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور عام لوگوں کو روز مرہ درپیش مسائل کو بہ آسانی حل کرنے کے عہد کو دہرایا گیا اور عام لوگوں کے سبھی مسائل کے حل پر زور دیا اس اہم کانفرنس کی کامیابی کے ایشو پر ہم سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری علامہ بنئی حسنی نے کہا کہ کل اورنگ آباد کےمولانا آذاد ریسرچ سینٹرکے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہونےوالے مہاراشٹرا علماء کنونشن ‘ میں مہاراشٹراکی اہم ترین صحافی ، سیاسی اور سوشل تنظیم کے خاص نمائندوں کو مدعو کیا گیا اور ملک و ملت کو درپیش مسائل پر کھل کر عام پروگرام چلانے پر رضا مند ی ظاہر کی گئی اور سبھی حضرات سے عام الجھنوں اور مسائل پر تعاون کی گذارش کی گئی جس پر وہاں شامل سبھی نمائندوں نے عام لوگوں بلخصوص مسلم طبقہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا واضع ہو کہ علماء بورڈ کافی عرصہ سے تین مانگوں کو سرکار سے تسلیم کر انے کے لئے لمبے عرصہ سے جدوجہد کر تا آرہا ہے۔
( 1) اقلیتوں کو تعلیم میں دیا گیا ریزرویشن بحال کیا جائے۔
(2) اقلیتی طلباء کے لئے جاری اسکالرشپ اسکیمیں جنہیں موجودہ سرکار نےبند کیا ہوا ہے ان سبھی اسکیموں کی بحالی کی جائے۔
(3) اوقاف کی ملکیت کی حفاظت اور اس اربوں کی ملکیت کو مسلمانوں کی تعلیمی ، سماجی اور اقتصادی بہتری کے لئے استعمال میں لائے جانے کا اہم مطالبہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ انہیں تین تجا ویز کے ساتھ اس کنوینشن کا اہتمام کیا تھا کنونشن میں بورڈ کے اراکین نے ان مطالبات کو لے کر پارٹی وفد کے ساتھ ریاستی سرکار سے گفت و شنید کا لمبا سفر طے کیا جس پر اب سرکار سے مثبت نتائج بر آمد ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔علماء بورڈ کے قومی ترجمان سلیم الوار ے نے بورڈ کی مہاراشٹر اکائی کو مزید فعال بنانے اور زمینی سطح پر مزید افراد کو بورڈ کے ساتھ جوڑنے کی زور دیا بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری علامہ بنئی حسنی نے بورڈ کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سماج کی اہم ترین ضرورتوں کو بورڈ اولیت دیتا رہا ہے اور دیتا رہیگا۔ مولانا شمیم اختر ندوی نے کہا کہ علماء بورڈ پچھلے تیس سالوں سے ملّت اِسلامیہ کی تعلیمی و سماجی سر گرمیوں میں دیگر اہم ملی تنظیموں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں ہے اور ابھی اسے مزید فعال بنایا گیا ہے مولانا ثابت علی نقشبندی , ڈاکٹر شکیل جہانگیر، ڈاکٹر عرفان احمد نے ناگپور کی نمائندگی کی نائب صدر مولانا نوشاد صدیقی نے مبین صدیقی اور فیصل شیخ کی سوشل خد مات کی حوصلہ افزائی کی اس موقعے پر مولانا نوشاد صدیقی ، مولانا ثابت علی نقشبندی ، محمود حکیمی ، مولانا شمیم اختر ندوی ، نظام الدین رائیں ، مبین صدیقی اور سالم الواری کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے سوشل ، تعلیمی اور اصلاحی میدانِ میں کیئے جانے والے کاموں میں سرگرم عمل محترمہ غزالہ آزاد ،ایڈوکیٹ محترمہ فرحانہ شاہ ، محترمہ فریدہ منصوری اور محترمہ صوفیہ حنیف کے نام قابل احترام اور قابل ذکر ہیں۔

Related posts

ملائم سنگھ یادو کی حالت انتہائی تشویشناک

www.samajnews.in

شاہین پی یو کالج بیدر کے حفاظ طلباء کے پی یو سی سال دوم میں تاریخ سازنتائج

www.samajnews.in

حیدرآباد:عبدالحق محمدی بن سرور محمدی کا انتقال

www.samajnews.in