مسلم معاشرہ سے باہمی اختلاف و انتشار اور منافرت کی مسموم فضا کو ختم کرتے ہوئے بھائی چارہ اور کتاب و سنت کی تعلیمات کو فروغ دیں:وصی اللہ مدنی
سدھارتھ نگر، سماج نیوز: ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے مسجد و مدرسہ دار القرآن و السنہ، راجندر نگر، بانسی اور مسجد اہلِ حدیث، جیت پورمیں سماج کے ضرورت مندوں کا استقبال کرتے ہوئے ضلعی جمعیت کا مختصر تعارف اور اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی دعوتی و تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ انسانی ہم دردی کے پیش نظر دیگر رفاہی کاموں کے ساتھ سیلاب متاثرین اور موسم سرما میں غرباء اور ضرورت مندوں کی اپنی وسعت وطاقت بھر مدد بھی کرتی ہے۔حسب وعدہ اور اعلان کے مطابق ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ذمہ داروں نے ضلعی سطح پر مستحقین کے مابین کمبل اور گرم لباس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
آج جمعیت اہلِ حدیث حلقہ بانسی اور حلقہ شہرت گڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اور شہر کے دیگر معززین حضرات کی موجودگی میں بلا تفریق مذھب وملت عزت نفس کا لحاظ کرتے ہوئے نامزد مستحقین کے مابین بحسن و خوبی تقسیم کیا گیا۔ یکے بعد دیگرے تمام حلقوں میں کمبل تقسیم کا کام مکمل کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ ناظم جمعیت نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین اور مقامی جمعیت کے ذمہ داروں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا، جن کے حسن تعاون سے یہ پروگرام عمل میں آیا، آخر میں یہ خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تمام معاونین و مشارکین اور ہمدردان قوم و ملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین!
اس پروگرام میں شریک چند نمایاں اور قابل ذکر شخصیات کے اسماء گرامی یہ ہیں:مولانا عبدالرب سلفی،(ناظم جمعیت حلقہ بانسی)مولانا عبدالخبیر مدنی،(امیرحلقہ بانسی) ماسٹر جاوید احمد،(محاسب ضلعی جمعیت) مولانا عبدالحکیم سلفی،(خازن حلقہ بانسی) مولانا عبیدالرحمن سلفی، مولانا عبدالعلی، ظفر الدین، متولی مسجد، مولانا شفیع اللہ مدنی (امیرحلقہ شہرت گڑھ)، مولاناجمشیدعالم سلفی (ناظم جمعیت حلقہ شہرت گڑھ)، مولانا عبدالرشید سلفی (نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ)، مولانا عبدالحفیظ سراجی، پردھان ابوالکلام، حاجی شاہ محمد، سمیع اللہ مہتو، محمد حدیث،افسر علی، عبدالمنان وغیرہ تمام حاضرین و مستفیدین نے ضلعی جمعیت کے اس عمدہ کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔