27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

ایم سی ڈی انتخاب: چوہان بانگر جیتنے کے بعد لڑکوں کیلئے بھی بنائیں گے لائبریری: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی: چوہان با نگر وارڈ 227 سے کانگریس امیدوار شگفتہ چودھری کی حمایت میں گلی نمبر 6 چوہان بانگر میں جلسہ عام کا انعقاد سلطان کھلونے والے کی صدارت میں کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے کانگریس کو حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔ جلسہ کا آغاز شاہد قریشی، شمیم کولر والے اور ان کی ٹیم نے چودھری متین احمد چودھری زبیر احمد کو نوٹوں کا ہار پہنا کر کیا اور مقامی لوگوں نے شگفتہ چودھری زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اپنی تقریر میں چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل میں نے آپ لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان کو وقت پر پورا کیا۔ ان میں سب سے اہم لڑکیوں کے لئے لائبریری، صفائی ملازمین کی حاضری عوام خود لگائیں گے، لینٹروں پر رشوت کو ختم کرنا، اور وارڈ میں صفائی کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے لڑکیوں کے لئے لائبریری بنائی تو لڑکوں نے مطالبہ کیا ہم نے بھی ووٹ دیا ہے، ہمیں بھی لائبریری چاہئے۔ میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں، لڑکوں کو بھی لائبریری بنا کر دیں گے۔ ساتھ ہی چوہان بانگر وارڈ میں نالیوں کو پاٹنے کا کام کریں گے۔چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ سب سے بڑی طاقت ہے اور اس طاقت کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔ تاکہ آپ کے علاقے میں ترقیاتی کام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلم پور اسمبلی حلقہ میں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے 30 سال زائد ہو گئے۔ ہم ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں، لیکن ایک دو مرتبہ عوام نے دوسرے لوگوں کو موقع دیا لیکن وہ آج اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔

Related posts

سوچتا ہوں کہ کہوں ایک غزل اس کے نام، مسئلہ یہ ہے کہ الفاظ کہاں سے لاؤں

www.samajnews.in

میں ہلدوانی کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا: عمران پر تاپ گڑھی

www.samajnews.in

بھائی سلمان کو جان کا خطرہ، دی گئی ’وائی پلس‘ سیکورٹی

www.samajnews.in