32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

دنیا کا سب سے ’’غلیظ آدمی‘‘ انتقال کرگیا

تہران: اکثر لوگ ٹھنڈ کے دنوں میں نہانا چھوڑ دیتے ہیں ۔ بچوں سے لے کر کئی بڑوں کو بھی نہانے کا دل نہیں کرتا ہے اور جب ٹھنڈ کے دونوں میں انہیں یہ موقع آسانی سے مل جاتا ہے تو وہ نہانا ہی ملتوی کردیتے ہیں ، مگر کچھ لوگ تو سردی ہو یا گرمی ، کبھی نہیں نہاتے ۔ پھر ایسے لوگوں کو اپنے جسم کی فکر بھی نہیں ہوتی ہے ۔ ایران کا ایک شخص اسی وجہ سے کافی سرخیوں میں تھا ، کیونکہ وہ ایک دو نہیں، پورے 67 سالوں سے سے نہیں نہایا تھا ، مگر جب اس نے پہلی مرتبہ نہانے کا ارادہ کیا تو اس کیلئے صورتحال جان لیوا ہوگئی اور اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے ۔


ایک ایرانی شخص جسے کئی دہائیوں تک نہ نہانے کی وجہ سے ’’دنیا کا سب سے غلیظ آدمی‘‘ کہا جاتا تھا، 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔یہ شخص ایران کا رہنے والا امو حاجی تھا ،جس نے تقریباً 50 سال تک صابن اور پانی کے استعمال سے گریز کیا۔ ان کو ڈر تھا کہ وہ بیمار ہو جائیں گے لیکن 50 سال تک نہائے بغیر زندہ رہنے والے امو حاجی کو اس عادت کی وجہ سے میڈیا نے دنیا کا غلیظ ترین فرد قرار دینا شروع کر دیا۔


برطانوی خبر رساں ادارے’’بی بی سی ‘‘کے مطابق اورپھر کئی دہائیوں بعد پہلی بار نہانے کے چند ہی ماہ بعد ان کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ امو حاجی نامی جوگی ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے ایک دیہات کے رہائشی تھے جن کے گاؤں والوں نے ان کو غسل کی کافی ترغیب دی لیکن وہ ہر بار بچ کر نکل جاتے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل امو حاجی نے گا ؤں والوں کی بات مان لی اور غسل لے لیا تھا۔ ایران کی ارنا ایجنسی کے مطابق اس غسل کے بعد امو حاجی بیمار پڑ گئے اور گذشتہ اتوار ان کا انتقال ہو گیا۔وہ اپنی اس عادت کی وجہ سے مشہور شخصیت بن چکے تھے۔


2014 میں انہوں نے تہران ٹائمز کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو خارپشت کھانا پسند ہے۔ وہ زمین میں کھودے ایک سوراخ میں رہتے تھے۔ گاؤں والوں نے پھر ان کے لیے ایک جھونپڑی بنا دی۔ارنا ایجنسی کے مطابق برسوں تک غسل کے بغیر رہنے کی وجہ سے ان کے جسم کی جلد پر پھوڑے بن چکے تھے۔ ان کی خوراک گلے سڑے گوشت اور گندے پانی پر مشتمل تھی جس کو پینے کے لیے وہ ایک تیل کے استعمال شدہ پرانے ڈبے کا استعمال کرتے تھے۔

Related posts

ہیرا گروپ اعتماد اور بھروسے کو قائم رکھنے میں کامیاب، حصولیابیوں کا پہلا مرحلہ مکمل، مثبت کارروائی جاری

www.samajnews.in

راجدھانی دہلی کو نہیں ملا میئر، پھر سوک سینٹر بنا اکھاڑا

www.samajnews.in

کرناٹک کی تمام سیٹوں پرMEPلڑے گی الیکشن

www.samajnews.in