29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

گجرات فسادات کی انٹری،’’بی جے پی نے 2002میں سکھایا سبق‘‘:امت شاہ

احمد آباد، سماج نیوز: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات الیکشن کے دوران ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سماج دشمن عناصر گجرات میں تشدد میں ملوث ہوتے تھے اور کانگریس ان کی حمایت کرتی تھی۔ لیکن 2002 میں ‘فسادیوں کو سبق سکھانے کے بعد مجرموں نے ایسی سرگرمیوں کو روک دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں ‘مستقل امن لے آئی۔

2002 میں فسادیوں کو سبق سکھانے کے بعد گجرات میں مستقل امن ہے: امت شاہ

گجرات میں فروری 2002 میں گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں آگ لگنے کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔شاہ نے ریاست میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کھیڑا ضلع کے مہودھا میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں ایک ریلی نکالی۔

http://شاہ کے بیان پر اویسی کا پلٹوار، آپ نے بلقیس کیساتھ ریپ کرنیوالوں کو رہا کردیا….

انہوں نے الزام لگایا’گجرات میں کانگریس کے دور حکومت میں (1995 سے پہلے) اکثر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے تھے۔

کانگریس مختلف برادریوں اور ذاتوں کے افراد کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتی تھی۔ کانگریس نے اس طرح کے فسادات کے ذریعے اپنا ووٹ بینک مضبوط کیا اور سماج کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی۔شاہ نے دعویٰ کیا کہ گجرات میں 2002 کے فسادات اس لیے ہوئے تھے کہ مجرموں کو طویل عرصے تک کانگریس کی حمایت کی وجہ سے تشدد میں ملوث ہونے کی عادت پڑ گئی تھی۔

سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا’لیکن 2002 میں ‘فساد کرنے والوں کو سبق سکھانے کے بعد ایسے عناصر نے (تشدد کا) راستہ چھوڑ دیا۔ وہ 2002 سے 2022 تک تشدد سے دور رہے‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے گجرات میں دیرپا امن قائم کیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس اپنے ’’ووٹ بینک‘‘ کی وجہ سے اس کے خلاف ہے۔

Related posts

لکھنو میں ’’امن و انصاف کانفرنس‘‘ کاانعقاد خوش آئند اور حکیمانہ اقدام ہے: وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in

برطانوی قاتل، جس نے 101 مردہ عورتوں کیساتھ کی جنسی زیادتی

www.samajnews.in

دارالعلوم سلفیہ سری لان احباب کالونی ناگپور میں سالانہ جلسہ کا انعقاد

www.samajnews.in