31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

وقار رضوی کی سماجی خدمات ناقابل فراموش، اودھ کے عوام کے دلوں میں وقار بھائی آج بھی زندہ ہیں: ڈاکٹر اسد عباس

سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) ملی اور ملکی بہتری اور اصلاحات کے کاموں میں ہمیشہ سے سب سے آگے بڑھ کر خد مات انجام دینے والے ادارے اودھناما گروپ آف پبلیکیشنز کے زیر اہتمام کل لکھنوء میں بہتر طور سے فری میڈیکل کیمپ اور راشن تقسیم کا اہتمام بہتر نظم ونسق کے ساتھ کیا گیا ہے یہ فلاحی کار خیر مرحوم صحافی وقار رضوی کے یوم پیدائش پر اودھنامہ گروپ آف پبلی کیشنز کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں ریلیف ہاسپٹل ٹراما اینڈ کرٹیکل کی ٹیم نے مریضوںکا حال سن انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر اسد عباس (نیورو فزیشن) نے کیا۔ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ وقار بھائی ہمیشہ قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے اور ان کی جانب سے کیے گئے سماجی کاموں کو فراموش نہیں کیا جا سکتاان کے یوم پیدائش کے موقع پر میڈیکل کیمپ لگا کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا مرحوم کے مقصد اور یاد کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ سماجی کاموں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر اسد عباس نے تقدیس فاطمہ(پروپرائٹر و ایڈیٹر اودھ نامہ) اور آوادھ نامہ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کیمپ میں آنے والے مریضوں کاحال سنااور انہیں مشورے دیئے۔ اس میڈیکل کیمپ میں 300 کے قریب افراد کا علاج کیا گیا اور تمام مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں تشریف لائے مولانا یعسوب عباس نے اودھنامہ کے کام کی تعریف کی اور وقار رضوی کے لیے دعا کی۔ میڈیکل کیمپ کے دوران سماج میں بہترین کام کرنے والے افراد اور ڈاکٹروں کو اودھ نامہ کی طرف سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر مبشر خان، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر محمد صفوان قدوائی، ڈاکٹرخانسہ خان، امن راوت، ترپتی مشرا، ڈاکٹر محمد کیف، سماجی کارکن میثم رضوی، ایم ایس جی فائنڈیشن ٹیم کی طرف سے محمد صادق پارشدلئیق آغا کو اعزاز دیا گیا ۔میڈیکل کیمپ کے اختتام پر مولانا فیض مشہدی اور نذر مہندی کے ہاتھوں غریبوں اور ناداروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ مولانا فیض مشہدی نے اودھ نامہ کی جانب سے کئے جا رہے کام پر مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دعا کی کہ آپ لوگ اسی طرح معاشرے کی خدمت کرتے رہیں اور ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری ہو سکیں۔آودھ نامہ گروپ آف پبلی کیشنز کی جانب سے مالک تقدیس فاطمہ، نذر مہدی اور اودھ نامہ کی ٹیم نے ریلیف ہسپتال ٹراما اینڈ کریٹیکل کی ٹیم اور کیمپ میں آنے والے تمام لوگوں !کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

35ویں بین الاقوامی انسانی اتحاد کانفرنس 4فروری سے 6 فروری تک نئی دہلی میں

www.samajnews.in

جموں و کشمیر ہمارا تھا اور رہے گا، پاکستان کو دوٹوک جواب

www.samajnews.in

اقتصادی بنیاد پر 10 فیصد ریزرویشن جاری رہے گا:سپریم کورٹ

www.samajnews.in