13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

دہلی کے مختلف علاقوں میں ’’یوگدان ریسرچ اور ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن‘‘ NGOنے پیریڈس سے متعلق عورتوں کو دی جانکاری

نئی دہلی، سماج نیوز: ’’یوگدان ریسرچ اور ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن‘‘ NGO کے ذریعے دہلی کے الگ الگ علاقوں میں عورتوں کے پیریڈس اور صاف صفائی کو لیکر آگاہ کرنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے، یہ NGO لگاتار عورتوں سے متعلق صاف صفائی کیلئے کام کر رہی ہے، جس کے تحت طلباء اور بیوہ عورتوں کو سینٹری پیڈ مہیا کرنا، انہیں پیریڈس کے دوران صفائی سے روبرو کرنا اور یہ سمجھانا کہ پیریڈس کے بارے میں بات کرنا ممنوع نہیں ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ عورتوں تک پیریڈس سے جڑی تمام معلومات پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ’’یوگدان فاؤنڈیشن‘‘ کے ممبر ذیشان احمد نے بتایا کہ NGO کی اہم پروجیکٹ ممبر رخسار پروین کے ساتھ ملکر پیریڈس کی مشکلات پر والنٹیئرس کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔

پیریڈس کو لیکر پھیلی غلط فہمی پر بات کرتے ہوئے رخسار پروین نے کہا کہ NGO کے کئی اہم اہداف میں سے ایک بھارت کے نوجوانوں کے بیچ پیریڈس صفائی اور پیریڈس سے جڑے مذہبی ممانعت کو ختم کرنا ہے۔ اس پروگرام پر کام کرتے ہوئے NGO نے دہلی کے الگ الگ علاقوں میں آگاہی مہم چلائی، اتنا ہی نہیں یہ ادارہ بے گھر اور فلائی اور کے نیچے رہنے والی بیوہ عورتوں اور مزدور علاقوں میں رہنے والی عورتوں کو بھی سینیٹری پیڈس بانٹے۔بتا دیں کہ ’’یوگدان ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن‘‘ لگاتار تعلیم، صفائی،عورتوں کی مضبوطی جیسے معاملوں میں کام کر رہی ہے۔

یہ ادارہ پچھلے کئی سالوں سے دہلی کے مختلف علاقوں میں جھگی جھونپڑی میں رہنےوالوں کے بیچ جاکر، ان سے بات چیت کر کے، ان کے ساتھ کام کررہی ہے، اس کے علاوہ اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہماری این جی او ’’یوگدان ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن‘‘کام کررہی ہے اور مسلسل کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

Related posts

بی جے پی کے رابطہ میں ہیں نتیش کمار

www.samajnews.in

اتحاد اور ہمدردی کا راستہ روشن کرتا ہے عیدالفطر: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

ڈاکٹر نوہیرا شیخ مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی حکمت عملی کی نفاذکیلئے کوشاں

www.samajnews.in