20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

زیدالرحمٰن سندھے نے امریکہ سے حاصل کی سیول انجینئرنگ کی ڈگری

بیدر، سماج نیوز:(محمد امجد حسین ) ہونہار طالب علم زید الرحمٰن سندھے ولد محمود الرحمن سندھے نے ماسٹرآف سائنس اِن سیول انجینئرنگ (اسٹرکچر اینڈ فاؤنڈیشن) کیڈگریClevelandاسٹیٹ یونیورسٹی ، Ohio ، امریکہ سے حاصل کرلی ہے۔ بیدر اور اوراد سے تعلق رکھنے والے زیدالرحمن سندھے کی ڈگری مکمل ہونے اور حاصل کرنے کی جیسے ہی خبربیدر اور اوراد پہنچی ۔ والدین ، رشتہ دار اور دوست احباب کے علاوہ تعلیمی میدان سے متعلق افراد نے اپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔

زیدالرحمن سندھے کی ابتدائی تعلیم کی تفصیل اس طرح ہے۔ لٹل فلاور اسکول اوراد میں پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ ہفتم تادہم شاہین ادارہ جات بیدر میں زیرتعلیم رہ کر دہم جماعت میں ڈسٹنگشن سے کامیابی حاصل کی۔ پی یوسی سال اول اورسال دوم حیدرآباد کے سری چیتنا کالج سے مکمل کرنے کے بعد امریکہ کارخ کیااور ڈگری یافتہ ہوگئے۔

Related posts

امسال عازمین حج کو کون سی نئی سہولیات فراہم کی جائیں گی؟

www.samajnews.in

دہلی کی ترقی کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں: سید عدنان اشرف

www.samajnews.in

بہار: ساسارام میں تشدد پر پولس کا ایکشن، کرفیو نافذ، 80سے زائد گرفتار

www.samajnews.in