29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ہندوستانی معیشت خطرناک طور پر ’ہندو ترقی کی شرح‘ کے قریب، صورتحال تشویشناک: رگھورام راجن

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات رگھورام راجن نے کہا کہ ہندوستانی معیشت خطرناک طور پر ’ہندو ترقی کی شرح‘ کے قریب ہے۔ کمزور پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری، بلند شرح سود اور سست عالمی ترقی کے پیش نظر، یہ نہیں معلوم کہ ہم ترقی کو تیز کرنے کی رفتار کہاں سے حاصل کریں گے۔رگھورام راجن نے کہا کہ قومی آمدنی کے تازہ ترین تخمینے، جو نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) نے گزشتہ ماہ جاری کیے ہیں، ظاہر کرتے ہیں کہ سہ ماہی ترقی میں سلسلہ وار گراوٹ تشویشناک ہے۔ میرا خوف غلط نہیں تھا۔ اس مدت کے دوران جی ڈی پی میں 4.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر میں یہ شرح 6.3فیصد تھی۔ جبکہ گزشتہ اپریل سے جون کے درمیان یہ 13.2فیصد تھی۔رگھورام راجن نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ 24-2023 میں ہندوستان کی ترقی کیسی ہوگی۔ اگر ہم 5 فیصد ترقی حاصل کرتے ہیں تو ہم خوش قسمت ہوں گے۔ اکتوبر-دسمبر کے تازہ ترین اعداد و شمار سال کی پہلی ششماہی میں ہیڈ لائن نمبروں کے مقابلے میں سست ترقی کی نشاندہی کرتے ہیں۔1950 اور 1980 کی دہائیوں کے درمیان ہندوستان کی جی ڈی پی 3.5فیصد کی انتہائی سست شرح نمو کو ہندو ترقی کی شرح کہا جاتا ہے۔ ’ہندو گروتھ ریٹ‘ کی اصطلاح سب سے پہلے ماہر اقتصادیات راج کرشنا نے 1978 میں استعمال کی تھی۔ اس عرصے کے دوران فی کس آمدنی میں اوسطاً 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔

Related posts

سب سے زیادہ گاڑیوں کی چوری دہلی- این سی آر میں ہوتی ہیں

www.samajnews.in

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ- خوشحال بھارت کا وژن کا ممبئی میں اجراء

www.samajnews.in

اعظم خان کو جھٹکا، رامپور کے جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی لیز منسوخ

www.samajnews.in