13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

درس وتدریس کے ماہرین نے معیاری نصاب تعلیم بنانے پر دی کمیٹی تشکیل

معہد عبداللہ بن مسعود لتحفیظ القرآن الکریم زیر اہتمام الحرم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برڈ پور ،ٹولہ کٹیا، سدھارتھ نگر میں مولانا ابو العاص وحیدی کی سرپرستی اور مولانا خورشید احمد صاحب سلفی کی صدارت میں میٹنگ منعقد

اٹوا- سدھارتھ ، سماج نیوز:16 فروری 2023جمعرات کو بعد نمازِ ظہر معہد عبداللہ بن مسعود لتحفیظ القرآن الکریم زیر اہتمام الحرم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برڈ پور نمبر 12 ٹولہ کٹیا سدھارتھ نگر ،یوپی الہند میں جمعیت وجماعت کے اکابر علماء وماہرین درسیات ودانشوران کی مجلس مولانا ابوالعاص وحیدی صاحب کی سرپرستی اور مولانا خورشید احمد صاحب سلفی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ نظامت کا فریضہ مولانا مطیع اللہ سلفی صاحب نے انجام دی۔ عزیز الرحمٰن متعلم معہد کے تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا۔

نصابِ تعلیم کے موضوع پر ہونے والی میٹنگ کے کنوینر معہد کے مسؤل مولانا حمید الدین یوسفی نے تمام معزز مہمانان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ درس و تدریس کے ماہرین نے معیاری نصاب تعلیم کے بنانے پر آزادی ذہن و فکر کے ساتھ اپنی آراء و تجاویز کو تحریری وتقریری طور پر پیش کیا۔ مولانا عبدالرحیم امینی صاحب امیر جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڑھ و مولانا وصی اللہ مدنی ناظم جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی تحریک پر ایک کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی کے کنوینر مولانا مطیع اللہ سلفی صاحب کو منتخب کیا گیا اور صدر مجلس نے درج ذیل افراد پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل کی۔ مولانا ابو العاص وحیدی، مولانا عبدالرحیم امینی، مولانا خورشید احمد سلفی، مولانا نور الدین مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا عبد الغنی سلفی۔ صدر محترم نے مولانا مطیع اللہ سلفی کو ہدایت کی کہ نصاب تعلیم کا ایک مجوزہ خاکہ تیار کر کے مذکورہ بالا ممبران کے پاس ارسال کریں اور اس کام میں تیزی لایں تاکہ آئندہ تعلیمی سال میں اس کا نفاذ عمل میں لایا جاسکے۔

قابل مدح وستایش اقدام پر علماء و فضلاء نے مولانا حمید الدین یوسفی کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا اور مبارکبادیاں دیں۔اس مجلس میں مذکورۃالصدر، فاضل علمائے کرام کے علاوہ ماہرین درسیات ودانشوران میں مولانا حسین احمد سلفی، مولانا عبدالمعبود سلفی، مولانا ابوالوفاء اثری، مولانا اشفاق احمد ندوی، مولانا اعجاز احمد سنابلی، مولانا رفیق اللہ ساحل، مولانا محمد اسامہ سلفی، مولانا امین احمد سلفی، عقیل احمدپی ایچ ڈی، مولانا افضل احسان اثری ، ڈاکٹر فرید احمد سلفی، شیخ عبد الوہاب مکی، مولانا عزیز الرحمن مدنی، اقبال احمد صدیقی مولانا سمیع اللہ سلفی، مولانا محمد حسان فیضی، مولانا عبد الرحیم اثری وغیرہم شریک ہوئے۔ اخیر میں صدر مجلس مولانا خورشید احمد سلفی حفظہ اللہ کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related posts

جیو نے لانچ کئے 3 نئے’ جیو ٹی وی پریمیم پلانس‘

www.samajnews.in

سنسنی خیز مقابلہ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا

www.samajnews.in

مجھے روکنے والے سازشیوں کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا نہیں تھا، بلکہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام کو روکنا تھا: عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in