23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

گجرات:دو مرحلے میں ہوں گے انتخابات،یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج

نئی دہلی، سماج نیوز: کافی دنوں کے انتظار کے بعد بالآخر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے گجرات میں انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔ ساتھ ہی ہماچل پردیش انتخابات کے ساتھ ہی 8 دسمبر کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گجرات انتخابات میں 4.9کروڑ ووٹر ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد 51 ہزار سے زائد ہے۔ جبکہ 324422 نئے ووٹرز اس بار پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 51782 ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قائم کم از کم 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کا انتظام ہوگا۔ اس کے علاوہ 142 ماڈل پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ 1274 پولنگ سٹیشن ایسے ہوں گے جن میں صرف خواتین تعینات ہوں گی۔ اس بار شپنگ کنٹینرز کو پول بوتھ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ گجرات انتخابات میں دیویانگ کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گجرات انتخابات میں معذور افراد کے لیے 182 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

Related posts

راجیہ سبھا میں مودی حکومت پر خوب گرجے ملکارجن کھڑگے

www.samajnews.in

کف سیرپ پینے سے 18بچوں کی موت

www.samajnews.in

ڈاکٹر رنجیت پاٹل اور صابر کمال سر نے کامران اللہ خان کا کیا استقبال

www.samajnews.in