32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

خواجہ غریب نواز کی عرس بسوں کے ٹیکس کو مکمل معاف کرے حکومت: طارق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے اس فیصلے کی ستائش کی ہے جس میں تقریباً5000روپئے کی ریلیف دی گئی ہے۔ یہ ایک اچھا قدم ہوگا اور اس کا سیدھا فائدہ زائرین کو ملے گا، کیونکہ یہاں لوگ ہر جگہ سے آتے ہیں۔ ملک کے طول وعرض سے تعلق رکھنے والے بہت ہی متوسط طبقے کے لوگ عرس کے موقع پر درگاہ شریف پر حاضری کیلئے پیسے اکٹھے کر کے آتے ہیں۔ آج کل عام آدمی جو ملک میں کورونا وباء کی وجہ سے معاشی بحران اور بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ ملک کو بہت فائدہ ملے گا اور عام آدمی کو حکومت کی طرف سے دیے گئے ریلیف کا فائدہ ملے گا اور وہ مذہبی خواہشات پر آسانی سے عمل کر سکے گا۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اس قسم کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پچھلی بار راجستھان میں بی جے پی کی حکومت تھی اور اس نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کوئی مناسب قدم اٹھایا جبکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ نے خود ٹیکس میں کمی کی ہے۔ حکومت کی ایک قابل تحسین قدم ہے ہم اس کام کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مزید مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ 118ویں عرس مبارک میں آنے والی بسوں کا مکمل ٹیکس معاف کر دیں تو ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے زائرین کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور وہ آسانی سے اپنے عقیدے کے مطابق زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Related posts

جامعہ ریاض العلوم دہلی میں 76واں جشن آزادی کی شاندار تقریب

www.samajnews.in

نند اور بھابھی

www.samajnews.in

بھارت کی تمام جانچ ایجنسیوں نے ہیرا گروپ کی تفتیش کرلی

www.samajnews.in