فائزین کیلئے انعامات کی بارش: مولانا عبد القیوم مدنی
فائزین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ڈار عبد الغنی القوفی
انعام یافتگان قابل مبارکباد : مولانا عبدالعظیم مدنی
زاہد آزادجھنڈانگری(بیورو چیف سماج نیوزنیپال)
جھنڈا نگر؍نیپال؍ سماج نیوز سروس: وزارۃ شئون اسلامیہ کی جانب سے سعودی سفارتخانہ کی نگرانی میں اور مسلم آیوگ کے تعاون سے کاٹھمنڈو میں آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم 2024م کے بحسن وخوبی اختتام کے تین دنوں بعد 14فروری 2024کو مسلم آیوگ کی جانب سے اب نتائج کا اعلان ہو گیا۔
اعلان کے مطابق نتائج مندرجہ ذیل ہیں۔
زمرہ اول مکمل قرآن:30پارہ
پہلی پوزیشن: عبد العزیز بن منظور احمد چکنا بھوکراہا سرہا نیپال ( انعام 2660ڈالر تقریباً 3لاکھ 50ہزار روپئے نیپالی )
دوسری پوزیشن : رحمت اللہ عبد الودود
تیسری پوزیشن: فضل الرحمن جہانگیر عالم۔
زمرہ دوم بیس پارے :
پہلی پوزیشن: محمد عامر میاں بن عبد الرحمان میاں
دوسری پوزیشن : اجمل خان بن حسبل خان
تیسری پوزیشن: محمد انظار الحق بن اقبال انصاری
زمرہ سوم دس پارے :
پہلی پوزیشن: محمد جمیل بن جمیل احمد
دوسری پوزیشن : محمد یحییٰ بن شاہد معین
تیسری پوزیشن: عادل امام بن ذولفقار عالم
زمرہ چہارم دو پارے -لڑکے :
پہلی پوزیشن: حذیفہ مسلمان بن عبد السبحان
دوسری پوزیشن : محمد کاشف خان بن ممتاز احمد
تیسری پوزیشن: نسیم میاں بن میبو میاں
زمرہ چہارم دو پارے -طالبات :
پہلی پوزیشن: عالیہ خاتون بنت شیخ عبد اللہ
دوسری پوزیشن : ادیبہ کمال بنت کمال الدین
تیسری پوزیشن: شائشتہ خورشید بنت محمد خورشید
چوتھی پوزیشن: بشریٰ خاتون بنت کلام الدین انصاری
پانچویں پوزیشن:آسیہ خاتون بنت محمد اکرام
کامیاب طلبہ و طالبات کو کچھ دنوں کے بعد ایک خاص پروگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا- انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال کی جانب سے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مزید سرفرازی عطا فرمائے، دین ودنیا کی بھلائی عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت برائے اسلامی ودعوتی امور کے زیرِ اہتمام اور سعودی سفارت خانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ کل نیپال مسابقہ 10؍11فروری دو دن تک ہوٹل ماریوٹ کے پر شکوہ و عالی شان ہال میں جاری رہا ۔پروگرام کا افتتاح عزت مآب عالی جناب محترم سعد بن ناصر ابو حيمد حفظہ اللہ سفیر سعودی عرب برائے نیپال نے کیا۔ آپ نے نیپال کے مختلف اضلاع سے کئی مدارس اسلامیہ اور مدارس تحفیظ القرآن الکريم سے آئے ہوئے حفاظ کرام کےلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔ سعودی ایمبسی دہلی سے شیخ بدرالعنزی و شیخ عبد اللطیف الکاتب حفظہما اللہ خصوصی طور پر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ مسابقہ کے نقد انعامات کی مجموعی رقم (14399) امریکی ڈالر تقریبا انیس لاکھ نیپالی روپئے کے مساوی ہے یہ حاملین قرآن کی تعظیم وتکریم ہے۔اس طرح کے پروگرام میں حکومت سعودی عرب خطیر رقم خرچ کرتی رہی ہے۔حکومت سعودی پورے عالم میں وقتا فوقتا اس طرح کے مسابقے کراتی رہتی ہے۔اور یہی چیز خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کی قرآن کریم سے گہری دلچسپی اور اہتمام بالغ کا عظیم مظہر ہے۔اس کا مقصد مسلمانوں میں قرآن کریم کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اور اس آسمانی كتاب كے حفظ كا شوق دلانا ہےتاکہ وہ قرآنی تعليمات كو اپنی زندگی میں نافذ كکرسکیں اور قرآن کریم سے اپنا رشتہ بنائے رکھیں . بلاشبہ مملکت توحید کا یہ کارنامہ لائق صد ستائش ہے۔ اس سے پوری دنیا کے مسلمان مستفید ہوتے ہیں اور اس مسابقے کی وجہ سے حفظ قرآن کے تئیں مسلمانوں میں کافی بیداری آتی ہے، ہر جگہ اچھے اچھے حفاظ پیدا ہوتے ہیں ‘بارالہ اس حکومت کو تادیر قائم و دائم رکھے اور حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے، اور مملکت سعودی عرب کے دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے ۔
پروگرام کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے اور تنفیذ کرنے میں مسلم آیوگ کے شانہ بشانہ جن علماء کرام نے اپنا خون جگر جلایا، پروگراموں کو ترتیب دیا، لگاتار پیروی کی، از اول تا آخر تمام مرحلوں میں مسلسل حاضر رہ کر نظم وضبط بنائے رکھا۔ ان کے اسماء گرامی ذیل میں درج ہیں: دکتور عبد الغنی القوفی، مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی،مولانا عطاء الرحمن مدنی، مولانا عبد القيوم المدنی، مولانا قمرالدین ریاضی، مولانا مجیب الدین مدنی، مولانا محمد هارون مدنی، ڈاکٹر شہاب الدین مدنی،مولانا عبد الحق مدنی، مولانا صلاح الدین مدنی، مولانا انعام الله مدنی، مولانا پرویز یعقوب مدنی وغیرہ شامل تھے۔یہ وہ مدنی علماء کرام ہیں جنہوں نے دن رات محنت شاقہ کرکے اس پروگرام کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ۔اللہ ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین