39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

نفرت کو مسترد کردے گا بھارت، راہل کا ملک کے نام پیغام

نئی دہلی، سماج نیوز: ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے مجھے کمزوروں کے حقوق کی لڑائی لڑنے اور ان کی آواز اٹھانے کی طاقت ملی ہے۔میری ذاتی اور سیاست سے وابستہ زندگی کا مقصد کمزوروں کی ڈھال بننا اور اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ان کی آواز اٹھاناہے ۔اس یاترا سے میں نے غریبوں کے مفاد میں لڑنا سیکھا ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار بھارت جوڑو یاترا کے 3500 کا سفر مکمل ہونے کے بعد ملک کے نام کھلے ایک پیغام میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پنجاب میں کہی۔اپنے کھلے خط میں کہا کہ وہ بے شمار لوگوں سے ملے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ ہم سب ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے فرق سے اوپر اٹھیں گے جو معاشرے میں برائی پیدا کرتے ہیں۔لوگوں کو بے خوف ہو کر کام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’آپ سب کیلئے میرا پیغام ہے کہ ڈرو نہیں، اپنے دل سے خوف نکال دو، نفرت خود ہی ختم ہو جائےگی۔ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف، ذات کو ذات کے خلاف اور ایک زبان کو دوسری زبان کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے‘‘ ۔ ملک نفرت اور شیطانی ایجنڈہ کو قبول نہیں کرےگا،بلکہ مسترد کردےگا۔انہوںنے اپنے خط میں معاشی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ لوگ روزگار ختم ہونے سے فکرمند ہیںان کے بہتر مستقبل پانے کے خواب چکنا چور ہور ہے ہیں ،ملک میں ناامیدی کا احساس گھر کررہا ہے ،بلکہ آج ہماری کثرت میں وحدت کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے اور یہ خطرے میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ ان مسائل کے خلاف انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے جو عام لوگوں کیلئے مایوسی کا باعث بنی ہوئے ہیں۔ ہم سڑک سے پارلیمنٹ تک ہر روز ان برائیوں کیخلاف لڑیں گے۔ مسٹر گاندھی نے کہا ’میں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کیلئے پرعزم ہوں جہاں ہر ہندوستانی کو سماجی بہبود کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کے یکساں مواقع میسر ہوں، جہاں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ملے ، نوجوانوں کو روزگار ملے ، چھوٹے اور متوسط طبقے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔انہونے مہنگائی پر کہا کہ ڈیزل پٹرول سستا ہو، ڈالر کے سامنے روپیہ مضبوط ہو اور گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے زیادہ نہ ہو‘۔قابل ذکر ہے کہ 7ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 3500کلو میٹر کا سفر مکمل کر چکی ہے۔

Related posts

صفہ ماڈل اسکول ششہنیاں کے زیر اہتمام پہلا دعوتی وتاریخی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in

دہلی سے ہماچل تک شدید بارش، سیلاب اور پہاڑ کھسکنے سے 34 لوگوں کی موت

www.samajnews.in

وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، انٹرنیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنزمکمل

www.samajnews.in