29.7 C
Delhi
اگست 24, 2025
Samaj News

جامعہ دارالسلام عمرآباد کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا انتقال

حیدرآباد: شیخ اسماعیل افضل کی اطلاع کے بموجب جنوبی ہند کی مشہور دینی درس گاہ جامعہ دارالسلام عمرآباد ،تامل ناڈو کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا آج سہ پہر پونے تین بجے بعمر تقریباً 88سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کو اللہ تعالی نے بڑی خوبیوں سے نوازا تھا ۔آپ علم دوست ، علماء کے قدر داں،قومی وملی غیرت سے سرشار، مہمان نواز ،اچھے انسان اور عظیم دینی ،علمی اور سلفی خانوادے کے چشم وچراغ تھے ، قومی وملی اور سماجی کاز سے کافی دلچسپی رکھتے تھے اور دینی وملی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔پسماندگان میں چار صاحب زادے مولانا کاکا انیس احمد عمری جوائنٹ سکریٹری جامعہ دارالسلام عمرآباد ،کاکا امین احمد ،کاکا فہیم احمد ،کاکا ندیم احمد، تین صاحبزادیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔نماز جنازہ کل مورخہ 12مئی 2024ء کو بوقت گیارہ بجے صبح مسجد سلطان احاطہ جامعہ دارالسلام عمرآباد میں ادا کی جائے گی ۔ان شاءاللہ

Related posts

خواجہ معین الدین ناجائز بنگلہ قبضہ ہیرا جویلرس پراپرٹی معاملہ، تلنگانہ وقف بورڈ آفیسر نے فائل دبانے کیلئے مقامی تھانے کو دیئے 3لاکھ روپئے کی رشوت

www.samajnews.in

کورونا ویکسین کے منفی اثرات کا حکومت نے کیا اعتراف

www.samajnews.in

لوجہاد قانون کیخلاف چل رہے تمام مقدمات سپریم کورٹ میں منتقل کیے جائیں:مولانا محمود اسعد مدنی

www.samajnews.in