21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

مراٹھی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنا جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے مختلف تاریخ ساز کارناموں میں سے ایک عظیم کارنامہ

ممبئی، سماج نیوز سروس: صوبہ مہاراشٹرکے ممبئی مالیگاؤں آج مورخہ7 رمضان المبارک 1445ہجری بمطابق 17مارچ 2024 بروز اتوار صوبہ اترپردیش مشرق ضلع سدھار تھ نگر کے اسلامی بچیوں کے ممتاز و منفرد ادارہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کے مبلغ و مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃ الشیخ سیدعرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) حفظہ اللہ کا دورہ ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کا ہوا جہاں پر شیخ سب سے پہلے صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے صدر دفتر گولڈن نگر مالیگاؤں پہنچے، شیخ کے پہنچتے ہی جمعیت اہلحدیث کے جمعیت کے تئیں مخلص و فعال ومتحرک دو مخلص نوجوان عملہ فضیلۃ الشیخ اشفاق احمد محمدی حفظہ اللہ و برادر محمد عابد فیضی حفظہ اللہ نے خیر مقدم و استقبال کیا اور شیخ نے جمعیت کے عملہ سے کچھ دیر شہر مالیگاؤں کے کچھ تاریخ ساز شخصیات و ان کے تاریخ ساز کارناموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا شیخ ماقبل صلاۃ ظہر و مابعد صلاۃ دو نشستوں میں تقریباً 28منٹ تک جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے صدر دفتر شہر مالیگاؤں میں موجود رہے اجمالاً کئی عناوین پر گفتگو ہوئی۔
فضیلۃ الشیخ ہاشمی کنگ ( 9839504157 Hashmi King) حفظہ اللہ نے اپنے فیسبوک صفحہ پر کئی بار شہر مالیگاؤں مہاراشٹر کی مسجد جمیلہ منشی نگر کا مفصل تذکرہ کیا ہے بر سبیل تذکرہ قارئین کو گوش گذار کرادوں کہ محترمہ جمیلہ رحمہاللہ ایک نیک خدا ترس متقی پرہیزگار صالحہ سعادت مند و نیک بخت خاتون گذری ہیں جن کا عقد مسنون ضلع مئو ناتھ بھنجن سے تجارت کی غرض سے تشریف لانے والے شہر مالیگاؤں کی عظیم شخصیت مال و زر کے حساب سے تونگر نیز صاحب ثروت فرد عالیجناب حاجی خلیل احمد سیٹھ فیضی صاحب سے ہوئی جن دو زوجین سعیدین کی زندگی میں اللہ رب العالمین نے دونوں کو 5صالح اولاد سے نوازا جن پانچوں اولاد میں سے اول (ڈاکٹر سعید احمد فیضی نور ہاسپٹل کے ڈائریکٹر و عمل جراحی کے ممتاز ڈاکٹر بھی ہیں) وآخر فضیلۃ الشیخ مولانا شکیل احمد محمدی فیضی حفظہ اللہ (امیرمقامی جمعیت اہلحدیث مالیگاؤں) جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے عظیم عہدوں پر فائز رہے ڈاکٹر سعید احمد فیضی حفظہ اللہ اخبار اسلاف کے ایڈیٹر فضیلۃ الشیخ مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کے دست راست تھے اور مولانا فضل الرحمن محمدی حفظہ اللہ کی وہ عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے نندور بار کے ڈاکٹر قاسم کے احسن البیان کے مراٹھی ترجمہ کی نظر ثانی کی اور احسن البیان کے مراٹھی ترجمہ کی ٹیم میں 4آدمی خصوصی طور پر شامل تھے اول ڈاکٹر قاسم نندور بار ثانی مولانا فضل الرحمن محمدی ثالث ڈاکٹر سعید احمد فیضی رابع پٹھان سر مندرجہ بالا شخصیات نے مل کر کافی تگ ودو و جانفشانی سے احسن البیان کا مراٹھی ترجمہ کئی سالوں میں ترتیب دے کر عروس البلاد شہر ممبئی کے حج ہاؤس میں ایک سیمینار منعقد کرکے عالمی شہرت یافتہ ادارہ جامعہ سنابل کے بانی فضیلۃ الشیخ عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کے بدست رسم اجراء کیا۔
بروقت صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے جو عہدیداران ہیں ان کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں: جناب ڈاکٹر سعید احمد فیضی حفظہ اللہ مالیگاؤں امیر جمعیت صدر 9370317711 ،جناب مولانا شکیل احمد فیضی حفظہ اللہ مالیگاؤں نائب امیر اول 9370725858 ،جناب مولانا طاہر بیگ محمدی حفظہ اللہ شولاپور نائب امیر دوم 8421524142 ،جناب مولانا محمد یوسف محمدی حفظہ اللہ ناندیڑ نائب امیر سوم 8554000496 ،جناب حافظ عنایت اللہ محمدی حفظہ اللہ مالیگاؤں ناظم اعلیٰ سیکریٹری 9226122691 ،جناب مولانا رضوان احمد سلفی حفظہ اللہ احمد نگر نائب ناظم اول 9270688407 ،جناب مولانا عطاء اللہ محمدی حفظہ اللہ آکوٹ نائب ناظم دوم 9372482881، جناب عبداللہ تسلیم صاحب حفظہ اللہ اورنگ آباد نائب ناظم سوم 9970705706، جناب مولانا اقبال احمد محمدی حفظہ اللہ مالیگاؤں خازن 9370040337 ،جناب حافظ اشفاق احمد محمدی حفظہ اللہ مالیگاؤں ناظم دفتر 9372354575۔
جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر مالیگاؤں کے دفتر سے منسلک ایک دواخانہ بھی ہے جس میں اس منہگائی کے دور میں بھی صرف سات روپئے میں ہی دوائیں دی جاتی ہیں۔فی الحال احسن البیان مراٹھی ترجمہ کے جدید ایڈیشن کو خوب سے خوب تر بنانے میں فضیلۃ الشیخ کلیم محمدی حفظہ اللہ اورنگ آباد فضیلۃ الشیخ اظہار مدنی حفظہ اللہ احمد نگر مسلسل اپنے قیمتی اوقات کو لگا رہے ہیں۔
شہر مالیگاؤں میں جماعت اہلحدیث کی کل 13مساجد ہیں جن میں مسجد جمیلہ (جس کے مؤذن خوش خلق ملنسار و نیک دل مسعود احمد فیضی حفظہ اللہ ہیں شہر مالیگاؤں میں ان کی روٹی کی دوکان بھی جو بہت لذیذ اور فرحت بخش ہوتی ہے) مسجد موتی پورہ مسجد خلیل فیضی مسجد اہلحدیث موسم پل وغیرہ۔
صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کی عمارت بہت پرکشش ہے اور جمعیت کے عاملین درس و تدریس دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے دیہی اضلاع میں راشن کپڑے افطار کٹ و سحر کٹ و دیگر رفاہی کام بھی کرتے ہیں۔ اور وقتاً فوقتاً پورے صوبے کا دینی دعوتی وتنظیمی دورہ بھی کرتے ہیں۔ جس میں ناسک کے شیخ عبدالوحید سلفی صاحب کی کوشش قابل تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

Related posts

عالم دین مولانا محمود مکی ویلکم دہلی کے قبرستان میں سپرد خاک

www.samajnews.in

دہلی میں دھول مخالف مہم آج سے شروع

آئندہ 6نومبر تک رہے گی جاری:

www.samajnews.in

براڑی گراؤنڈ میں عرس ٹرانزٹ کیمپ کا عمران حسین نے کیا افتتاح

www.samajnews.in