Samaj News

وی آئی پی عازمین کا کوٹہ ختم، حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی، سماج نیوز: مرکزی سرکار نے عازمین حج کیلئے وی آئی پی کوٹہ کو ختم کردیا ہے۔ ایسے میں اب وی آئی پی عازمین کو بھی عام عازمین حج کی طرح ہی سفر کرنا ہوگا۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کو مختص وی آئی پی کوٹے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سال 2012 میں یہ وی آئی پی کوٹہ لاگو کیا گیا تھا، جس کیلئے 5000 سیٹیں مختص کی گئی تھیں حالانکہ اب اس کو ختم کردیا گیا ہے تو یہ سیٹیں بھی عام لوگوں کو الاٹ کی جاسکیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال حج سیزن میں کورونا پابندیاں ختم کر دی جائیں گی اور عازمین حج کی تعداد پر پابندی ہٹا کر کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2019میں کورونا وبا کی آمد سے قبل تقریباً 26لاکھ لوگوں نے حج ادا کیا تھا، سال 2020اور 2021میں سعودی عرب نے صرف اپنے شہریوں کو محدود تعداد میں حج و عمرے کی اجازت دی تھی جبکہ 2022میں 10لاکھ غیر ملکی عازمین حج کا استقبال کیا گیا تھا۔وزارت حج نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’روں سال عازمین حج پر عمر کی حد سمیت کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی‘۔اس کے علاوہ عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی 30 دن سے 90 دن تک توسیع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 2022میں صرف 18سے 65سال کی عمر تک اُن عازمین کو حج کی اجازت تھی جو کورونا وبا میں مبتلا نہیں تھے اور انہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی تھی۔رواں برس حج سیزن 26جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، گزشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔عازمین کے قیام، ٹرانسپورٹ، فیس اور تحائف کی صورت میں مجموعی طور پر حج سعودی حکومت کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کا مقصد عمرہ اور حج کیلئے عازمین کی تعداد کو سالانہ 3کروڑ تک بڑھاتے ہوئے 2030تک اس کے ذریعے 50ارب ریال (13ارب 32کروڑ ڈالر) آمدنی حاصل کرنا ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ،60ہلاک، 700سے زائد زخمی

www.samajnews.in

’آئی ایس دلہن‘ بچوں کی اسمگلنگ کا شکار بنی تھی

www.samajnews.in

مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ گرلس کالج نوگڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی تشریف آوری

www.samajnews.in